سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے سابق ضلعی عاشق علی فریدی مرحوم کی قرآنی خوانی کے سلسلہ میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علامہ صابر کمال نے خطاب کیا۔ تعزیتی تقریب میں محمد سعید مغل ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور، ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور، محمد سعید ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور اور ضلع بھر سے کارکنان نےشرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن جامع پل قطب مسجد رقبہ نبی شاہ راجن پور کے زیراہتمام محفل میلادالنبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ صابر کمال وٹو نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں محمد سعید مغل صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور، ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور اور محمد سعید ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں علامہ صابر کمال نے خطاب کیا۔ اکرام الحق صاحب کی رہائش گاہ پر منعقدہ میلادالنبی ﷺ کانفرنس میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام ’’سیدالشہداء کانفرنس‘‘ الخلیل پارک درہ مچھی والا راجن پور میں منعقد کی گئی جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے کیا، جبکہ مہمان خصوصی میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور محمد سعید مغل، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی، ضلعی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جلیل احمد گبول شامل تھے۔ اس پروگرام میں مردوخواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور ضلع راجن پور کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن بعنوان شہادت امام حسین علیہ السلام منعقد ہوا، جس میں علامہ صابر کمال وٹو نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام عظیم الشان تاریخی تقریب برائے اجراء حلقات قرآن کا انعقاد مقامی شادی حال میں کیا گیا جس میں قرآن سکالرز نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ تقریب میں علامہ محمود مسعود قادری نے خصوصی لیکچر دیا، اور اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن راجن پور کو مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں قرآن کانفرنس یکم مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کے صدر محمد سعید مغل اور ضلعی ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے ساہن والا میں سابقہ صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 295 فاضل پور محمد سعید دریشک کو نعتیہ کلام لکھنے پر خصوصی مبارک باد دی ہے۔
منہاج القرآن پی پی 296 اے راجن پور کے زیرانتظام قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے شرکت کی۔
منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام ہفت روزہ حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا، حلقہ درود کا یہ پروگرام تحریک منہاج القرآن درہ مچھلی والا راجن پور کے آفس میں منعقد ہوا، جس میں تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے کارکن محمد عنصر قادری کے چھوٹے بھائی کے ولیمہ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ ولیمہ تقریب میں ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور محمد سعید مغل، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی، محمد راشد مصطفوی ڈویژنل صدر ایم ایس ایم حافظ محمد راشد اور خادم حسین طاہر صدر تحریک منہاج القرآن فاضل پور نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے ضلعی ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے تحصیل روجھان کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور 4 لائف ممبر 3 نئے رفقاء کو تحریک منہاج القرآن کا ممبر بنایا۔ دورے کے دوران تحصیلی عہدے دران سے خصوصی ملاقات کی اور میراں پور یونین کونسل میں حلقہ درود کا آغاز کیا۔
منہاج القرآن رسول پور ضلع راجن پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ صابر کمال وٹو نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن راجن پور کے قائدین بھی مہمانوں میں شامل تھے جبکہ شرکاء کی بڑی تعداد درس قرآن میں شریک ہوئی۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن لعل گڑھ ضلع راجن پور کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن ہوا، جس میں علامہ صابر کمال وٹو نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ علامہ صابر کمال وٹو نے تحریک منہاج القرآن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم و عمل کی تحریک کو دنیا بھر میں فروغ دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لعل گڑھ کے زیراہتمام تحریکی رفیق غلام قادر مرحوم کی قرآن خوانی 27 اگست 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ طالب حسین قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ صدر منہاج القرآن راجن پور محمد سعید مغل، ڈسٹرکٹ ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی، ممتاز احمد تحصیل ناظم راجن پور، محمد علی جسوال، محمد بلال گازر اور محمد طاہر نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.