سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن داجل راجن پور کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جسکی صدرات قاضی محمد کاشف عمران صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع راجن پور نے کی۔ ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی اور محمد علی جسوال مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام حلقہ درود کا پروگرام دفتر تحریک منہاج القرآن درہ مچھلی والا راجن پور میں منعقد ہوا۔ حلقہ درود میں تحریک کے ضلعی و تحصیلی عہدے دران مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے عظیم ساتھی فیاض احمد جمالی شہید کے بڑے بیٹے جہانزیب احمد جمالی کی شادی 20 جنوری 2019ء کو انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں منہاج القرآن فاضل پور کے رہنماوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دلہا کو سلامی پیش کی اور تحائف بھی دیئے۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے دیرینہ ساتھی محمد طارق قادری کے والد گرامی کی ایصال ثواب کے لیے منعقدہ قرآن خوانی پر علامہ طالب حسین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع ملک ابو ارسل مصطفی المدنی، سید عاشق حسین بخاری ناظم انفارمیشن، محمد خالد بلال صدر منہاج القرآن راجن پور، ممتاز احمد تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور، محمد طارق عزیز، محمد اشعر خان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام ہفت روزہ حلقہ درود کا پروگرام ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی کی رہائش گاہ آفیسرکالونی راجن پور میں ہوئی، جس میں تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام ضلعی ناظم انفارمیشن سید عاشق حسین بخاری کے گھرحلقہ درود کا پروگرام ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے درود پاک کا ورد کیا اور آخر میں دعا کی گئی۔
منہاج القرآن کوٹ مٹھن کے زیرانتظام حلقہ درود کا پروگرام ہوا جس میں زونل نائب ناظم رانا محمد گلزار نے شرکت کی۔ حلقہ درود میں شرکاء نے کثرت سے درود پڑھا اور آخر میں دعا کیساتھ نشست کا اختتام ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور کے زیرانتظام حلقہ درود منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ باجی نسیم اختر صاحبہ اور ڈسٹرکٹ ناظمہ انصی دلشاد نے خصوصی شرکت کی۔ حلقہ درود کے آخر میں دعا بھی کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام حلقہ درود اور ایک اہم اجلاس ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ ممتاز احمد تحصیلی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور اور پی پی 296 اے کے تمام ذمہ داران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن لنڈی سیدن کے زیرانتظام محفل میلادالنبی ﷺ منعقد ہوئی، جس میں علامہ صابر کمال وٹو منہاجین نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور محمد سعید مغل اور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کے زیراہتمام جنوبی پنجاب میں پہلی مرتبہ 10 روزہ عرفان القرآن کورس کا افتتاح کر دیا گیا۔ کورس کی افتتاحی تقریب شادی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی رہنماء نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، علامہ محمد سعید رضا بغدادی اور علامہ محمود مسعود قادری نے کورس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کے زیرانتظام اسکالرز و معلمین کے لیے 10 روزہ عرفان القرآن کورس منعقد ہوا، جس میں خواتین اسکالرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محمد سعید رضا بغداری اور علامہ محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی۔ کورس کے دوسرے روز علامہ محمود مسعود نے کورس کے شرکاء کو لیکچر دیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کا اجلاس صدر تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور محمد سعید مغل کی زیرصدارت ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں جملہ تنظیمات کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے زیراہتمام فاضل پور سٹی میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمود مسعود نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 20 اکتوبر 2018ء سے شروع ہونے والے 10 روزہ دروس عرفان القرآن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 296 اے راجن پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد علامہ محمود مسعود القادری نے ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 20 اکتوبر سے راجن پور میں شروع ہونے والے دس روزہ درس عرفان القرآن کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.