سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کوٹ مٹھن شریف پی پی حلقہ 296 بی کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس میں نظامت دعوت سے علامہ محمود مسعود القادری نے ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 296 اے کی یوسی نور پور کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس میں علامہ محمود مسعود القادری نے ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ صدر محمد سعید مغل اور ڈسٹرکٹ ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ کی یونین کونسل لعل گڑھ میں ماہانہ درس عرفان قرآن ہوا جسمیں علامہ محمد احسان رضوی القادری نے خطاب کیا۔ درس قرآن میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ملک ابوارسل مصطفی المدنی مہمان خصوصی تھے۔ درس قرآن کا اختتام دعا خیر سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 249 میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدرات سردار شاکر خان مزاری نائب ناظم اعلی جنوبی پنجاب نے کی جبکہ علامہ محمد احسان رضوی القادری مہمان خصوصی تھے۔ رانا محمد گلزار ضلعی صدر، ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم اور محمد زبیر صدر، محمد طارق عزیز ناظم تحریک نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل لعل گڑھ میں ماہانہ درس عرفان قرآن ہوا جس میں علامہ محمد احسان رضوی القادری نے خطاب کیا جبکہ ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ملک ابو ارسل مصطفی المدنی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 248 فاضلپور کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن 11 نومبر 2017ء کو منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد احسان رضوی القادری نے ’’فلسفہ کربلا اور شعور کربلا‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی ناظم منہاج القرآن راجن پور ملک ابوارسل مصطفی المدنی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور پی پی حلقہ 249 کی تنظیم سازی ہوئی، جس میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور نے شرکت کی۔ تنظیم سازی کے عمل میں صدر کے لیے محمد زبیر، نائب صدر خالد بلال، ناظم محمد طارق عزیز، ناظم مالیات محمد زاہد، نشرواشاعت کے لیے یامین قادری، ممبر شپ کے لیے محمد ممتاز قادری، ناظم دعوت و تربیت کے لیے محمد شاہد کو منتخب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور پی پی حلقہ 250 تحصیل روجھان کی تنظیم سازی کا عمل الیکشن کے ذریعہ مکمل کیا گیا۔ تنظیم سازی کے لیے انتخاب 17 ستمبر 2017ء کو عمل میں آیا۔ اس موقع پر ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے الیکشن کے عمل کی نگرانی کی اور نو منتخب باڈی کا انتخاب ہوا۔ منتخب عہدیداراں میں صدر محمد یعقوب عابدی، نائب صدر قاضی عبدالصمد، ناظم علی محمد، نائب ناظم محمد ندیم مزاری، ناظم دعوت وتربیت محمد یونس، ناظم نشرواشاعت شفیق احمد مزاری اور ناظم ممبر شپ نصراللہ ناصر شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور پی پی حلقہ 248 تحصیل فاضل پور کی تنظیم سازی کا عمل الیکشن کے ذریعہ مکمل ہوا۔ اس سلسلہ میں تنظیم سازی کا انتخاب 17 ستمبر 2017ء کو ہوا، جس میں صدر محمد سعید دریشک، نائب صدر فیاض احمد جمالی، ناظم محمد اشرف مکول، نائب ناظم غلام مصطفی، ناظم دعوت وتربیت محمد سلیم ساقی، ناظم نشرواشاعت محمد جہانگیر، ناظم ممبر شپ ملک محمد اجمل اور ناظم مالیات محمد زاہد دریشک منتخب ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن روجھان کے سابق صدر سردار شاہد خان مزاری کو کچھ دن قبل ہارٹ اٹیک ہوا، 17 ستمبر 2017ء کو ضلعی ناظم تحریک ملک ابو ارسل مصطفی المدنی کی سربراہی میں دس رکنی وفد عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا۔ وفد نے سردار شاہد خان مزاری کی خیریت دریافت کی اور دعائے صحت کے لیے دعا بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 248 کی یونین کونسل لعل گڑھ میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا پروگرام 10 ستمبر 2017ء کو ہوا، جس میں علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام میں ضلعی ناظم ابو ارسل مصطفوی المدنی، ضلعی صدر ایم ایس ایم حافظ راشد مصطفوی اور فیاض احمد جمالی سابق صدر تحریک منہاج القرآن مہمان تھے۔
پاکستان عوامی تحریک راجن پور اور منہاج القرآن راجن پور نے برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم اور قتل عام کے خلاف 8 ستمبر 2017ء کو شہر میں بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاجی ریلی پریس کلب کے سامنے منعقد ہوئی۔ ضلعی امیر تحریک رانا گلزار اور ضلعی ناظم ابو ارسل مصطفیٰ نے ریلی کی قیادت کی۔ مظاہرہ میں عوامی تحریک و منہاج القرآن کے کارکنان کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے برما میں مسلمانوں کے خلاف قتل عام بند کرانے کا مطالبہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل فاضل پور ضلع راجن پور میں حافظ یسیٰن کی اہلیہ محترمہ کی قل خوانی کا پروگرام 8 ستمبر 2017ء کو ہوا۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے قل خوانی میں خطاب کیا۔ ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ابوارسل مصطفی المدنی، فیاض احمد جمالی، محمد سعید مغل صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل فاضل پور اور حافظ عبدالخالق سابق صدر تحریک نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القران تحصیل فاضل پور کی یونین کونسل نوشرہ شرقی میں 8 ستمبر 2017ء کو سالانہ عرس کا پروگرام ہوا، جس میں علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں فیاض احمد جمالی، حافظ عبدالخالق سابق صدر تحریک منہاج القرآن نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اہل علاقہ میں سے لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فاضل پور کے زیراہتمام ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ ریلی 14 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ ریلی کی قیادت ایم ایس ایم راجن پور کے صدر حافظ راشد مصطفوی نے کی۔ منہاج القرآن فاضل پور کے صدر خادم حسین طاہر، عوامی تحریک فاضل پور کے صدر محمد سعید مغل اور فیاض احمد جمالی نے بھی ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ ریلی میں شہر بھر سے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.