سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک فاضل پور کے راہنماء چوہدری محمد ارشد نواز کی اہلیہ محترمہ کی قل خوانی کے ختم کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم علامہ غضنفر حسین قادری نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جام پور کے زیرانتظام قائد ڈے کی تقریب یونین کونسل محمد پور میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت خانزادہ پرویز مصطفوی ضلعی نائب امیر تحریک منہاج القرآن راجن پور نے کی۔ تقریب میں صدر تحریک منہاج القرآن جام پور حامد خان، محمد عنصر قادری، محبوب خان، فرحان خان اور جملہ کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن راجن پور کے ضلعی ملک ابو ارسل المدنی نے کی جبکہ ضلعی صدر ایم ایس ایم راشد مصطفوی مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں صدر عوامی تحریک راجن پور محمد سعید مغل، صدر منہاج القرآن راجن پور خادم حسین، ناظم تحریک غلام مصطفیٰ سٹی ناظم امان اللہ غوری اور فیاض احمد جمالی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فاضل پور کے سابق صدر محمد طاہر حسن کی دادی کے وصال پر 24 جنوری 2017 کو فاضل پور میں ان کی قل خوانی کی تقریب ہوئی۔ تقریب سے منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی نائب ناظم علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 17 جنوری 2016 کو خواجہ فرید قومی امن کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تصوف انسانیت کو جوڑنے اور متحد رکھنے کا درس دیتا ہے۔ صوفیائے کرام نے ہر دور میں ثقافتی، سماجی اور معاشرتی رشتوں کو محبت انگیز جذبوں اور اپنے خوبصورت کلام کے رنگوں کی آمیزش سے مضبوط کیا ہے۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ منگلہ تحصیل فاضل پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ فاضل پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ روجھاں میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع راجن پور کے زیراہتمام امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر عبد العمار منعم، ڈویژنل کوآرڈینیٹر عتیق انقلابی اور کوآرڈینیٹر اویس قرنی سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل روجھاں (راجن پور) کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سردار شاکر حسین مزاری (سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب و زونل انچارج ڈیرہ غازیخان) نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سردار شاکر مزاری نے راجن پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 23 دسمبر مینار پاکستان لاہور، اسلام آباد لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں کی صورت میں پوری قوم کو آگاہ کر دیا ہے کہ ملک میں رائج نظام اتنا کرپٹ اور فرسودہ ہے جو غریب کو اس کے حقوق نہیں دے سکتا، یہ نظام اشرافیہ اور کرپشن کے تحفظ کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو اس نظام کو سمندر برد کر دیں، گھروں سے باہر نکل آئیں، آواز حق بلند کریں۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک جام پور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سردار شاکر مزاری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں نے پاکستان میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ کارکنان قائد کے حکم پر گھروں سے نکل چکے ہیں، جلد ہی ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کر کے انقلاب کو حقیقت کا روپ دیں گے۔
قانون شکن حکمران طبقہ اور موجودہ نظام انتخاب کے باعث پاکستان کی ترقی و قانون کی حکمرانی ممکن نہیں، جاگیردار طبقہ عوام کے حقوق پامال کیے ہوئے ہے۔ پرامن انقلاب غریب لوگوں کی اور استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، پر امن انقلاب کے لیے ماورائے آئین کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، 23 دسمبر کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے زیر قیادت 50 لاکھ سے زائد افراد کا عوامی اجتماع پاکستان کے نظام کی تبدیلی اور انقلاب کا باعث بنے گا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اسلام میں ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانا ظالم کا معاون بننے کے مترادف ہے، جس کے لیے اپنا فریضہ ادا کرتے ہوئے کرپٹ نظام کے پر امن خاتمہ اور استحکام پاکستان کے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور پر پُرامن انقلاب مارچ ہوگا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.