سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شمریز اعوان منہاجین نے کہا کہ جب کوئی عورت کسی مقصد کو حاصل کرنے کا مصمم عزم کر لیتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی اور انشاء اللہ تعالیٰ مصطفوی انقلاب کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں تاریخی کردار ادا کریں گی اور انقلابی جدوجہد کا ہر اول دستہ ہونگی۔
تحریک منہاج القرآن رئیاں گورسیاں یونین کونسل راماں کے زیر اہتمام بیداریء شعور کنونشن مورخہ 10 اکتوبر 2013ء بروز جمعرات 4 بجے شام رہائش گاہ ماسٹر محمد آصف ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل راماں منعقد ہوا۔ کنونشن کی صدارت چوہدری محمد اسحاق صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمود الحق قریشی سرپرست تحریک منہاج القرآن تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کوٹلی کے زیراہتمام کوٹلی شہر میں کاروان انقلاب ریلی اور امید نو طلباء کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کے مہمان خصو صی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیا ض اور مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان عرفان یوسف تھے، جبکہ صدارت امیر کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کی۔ مرکزی قائدین کا کوٹلی پہنچنے پر تحصیل کوٹلی، کھوئیرٹہ، نکیال، چڑھوئی، کوٹلی یونیورسٹی، ڈگری کالج کوٹلی گلپور، بڑالی اور نڑالی سے آئے ہوئے مصطفوی کارکنان نے ریلی کی صورت میں استقبال کیا۔
یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایم ایس ایم کے جملہ قائدین، سابقین، کارکنان اور وابستگان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایم تحریک کا ہر اول دستہ اور قائد انقلاب کی فکر کی وارث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم نے اپنے 19 سالہ سفر میں طلبہ کے اندر عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کیلئے جس لگن کے ساتھ کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جہلم کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ایم کے نائب صدر رضی طاہر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر عاصم بشیر، ضلعی کوآرڈینیٹرمدثر الرحمن، جہلم سے حنیف مصطفوی، معین افضل سمیت کثیر تعداد میں طلبہ نے اپنے کالجز اور یونیورسٹیز سے بھرپور شرکت کی۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے پروگرام نومبر کے آغاز تک جاری رہیں گے، جبکہ پورا ماہ ‘‘امید پاکستان طلبہ کنونشنز’’ ہوں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مظفر آباد کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ایم مظفر آباد کے صدر انصر بشیر لون نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر عاصم بشیر، ضلعی کوآرڈینیٹرمدثر الرحمن، جہلم سے حنیف مصطفوی، معین افضل سمیت کثیر تعداد میں طلبہ نے اپنے کالجز اور یونیورسٹیز سے بھرپور شرکت کی۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے پروگرام نومبر کے آغاز تک جاری رہیں گے، جبکہ پورا ماہ ‘‘امید پاکستان طلبہ کنونشنز’’ ہوں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پلندری کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انصارالحق سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم کشمیر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے پروگرام نومبر کے آغاز تک جاری رہیں گے، جبکہ پورا ماہ ‘‘امید پاکستان طلبہ کنونشنز’’ ہوں گے۔
گزشتہ روز جہلم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد راولپنڈی ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری(چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) جب گلیانہ موڑ گوجرخان پہنچے تو کارکنان منہاج القرآن نے جی ٹی روڈ پر ان کا والہانہ استقبال فلک شگاف نعروں اور پھولوں کی پتیوں سے کیا۔ اس موقع پر موٹرسائیکل سواروں نے گلیانہ موڑ سے گوجرخان چوک تک استقبالیہ ریلی نکالی۔
ڈاکؔٹر حسن محی الدین قادری نے چکوال میں بیداری شعور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کیلئے تیاری کرنا آپ کا جبکہ آواز دینا قائد کا کام ہے۔ شاہ رخ اور شاہ زیب جب تک برابر کے شہری نہیں بن جاتے تبدیلی تب تک نہیں آئے گی، اس فرسودہ نظام سے تبدیلی کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے نظام کو بدلنا ہو گا، ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انتخابات سے قبل کے جو حقائق بیان کیے تھے آج وہ من و عن صحیح ثابت ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب میں کہا کہ جہلم جانبازوں کا شہر ہے، میں جب لانگ مارچ کے دن یہاں سے گزرا تھا تب بھی لوگوں کے ہجوم واستقبال کو دیکھ کر بہت خوش ہوا تھا اور آج کھچا کھچ بھرا ہوا پنڈال دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہو گیا ہے۔ آپ نے کہا کہ قائد نے دو کروڑ نمازی مانگے ہیں ووٹرز نہیں، کیونکہ ووٹر بک سکتے ہیں نمازی بک نہیں سکتے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کو لوٹ سیل پر لگانے والوں کی لوٹ سیل لگنے والی ہے۔ عوام جرآت کی طاقت سے لٹیروں کو کوڑیوں کے مول فروخت کرنے کیلئے اٹھنے والے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب کی جماعت قائم کرنے کیلئے دو کروڑ ووٹرز کو نہیں نمازیوں کو کال دی ہے جو استقامت کے ساتھ اُس وقت تک ڈٹے رہیں گے جب تک سیاست کے شیطان بھاگ نہیں جاتے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن دوکروڑ نمازیوں کیلئے صفیں بچھاتے جائیں جلد ہی اقامت کہی جائے گی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہو جائے گی جس کے نتیجے میں انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔
راولپنڈی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کش اقدامات کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت کو سر عام مصلوب کیا جا رہا ہے مگر عدالتوں اور الیکشن کمیشن کے ہونٹ سلے ہوئے ہیں۔ تبدیلی کی خواہش رکھنے والے کروڑوں عوام جان چکے ہیں کہ ملک میں رائج استحصالی نظام حکومت کے ہوتے غریب کا مقدر نہیں بدل سکتا اس لئے وہ کشاں کشاں ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں ہونے والی نماز انقلاب کے دو کروڑ نمازیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر کی مشاورتی کونسل کا اہم اجلاس راولپنڈی میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا جس کی سعادت علامہ حافظ عرفان صدیقی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن میرپور نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حافظ آفتاب احمد ناظم تحریک منہاج القرآن عباس پور نےگلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل احمد نواز انجم اور سردار منصور احمد خان مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک نے خصوصی شرکت کی۔
22 ستمبر 2013ء بروز اتوار کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں مہمان خصوصی غلام صمدانی تھے جو کہ جامعہ الازہر یونیورسٹی مصر سے PHD ہیں اور ویلفیئر کی فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کیمپ میں نظامت امور خارجہ کے عہدیداران ندیم احمد اعوان اور میاں محمد اشتیاق نے بھی خصوصی طور پر شرکت کرنی تھی تاہم بعض نجی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔ اس میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر مسعود اور ڈاکٹر کاشف اور دیگر ڈاکٹروں نے 250 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مانکیالہ مسلم کے علاوہ اردگرد کے علاقہ جات موہڑہ، سپیالی، ڈھوک میلم کے مریضوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام سرپرست اعلی تحریک منہاج القرآن گوجر خان پیر سید صدیق حسین شاہ کی زیر صدارت ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی احمد نواز انجم، نائب ناظم پنجاب چوہدری انار خان گوندل اور سیکرٹری انفارمیشن تحریک منہاج القرآن گوجر خان عبد الستار خان نیازی نے خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.