سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس تحریک منہاج القرآن امیر تحریک کشمیر سید ابرار سرور شاہ کی صدارت میں راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے سردار ریاض عباسی نے کیا، جبکہ محمد لطیف غوث نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت پاک پیش کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا تین روزہ تربیتی و تفریحی کیمپ دوتھان، راولاکوٹ میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے 120 سے زائد عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اصلاحی، انقلابی، ہمہ گیر اور آفاقی تحریک ہے جو دعوت و تبلیغ حق، اصلاح احوال امت، تجدید و احیائے دین اور اقامت اسلام کیلئے چہار دانگ عالم سرگرم ہے۔
درِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دوری کی وجہ سے پاکستان کو مشکل ترین حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ ہم نے اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو بھلا دیا ہے۔ اسوہ حسنہ پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقوام عالم میں ہم ذلت و رسوائی کا شکار ہیں اور ہم پر ظالم حکمران بھی مسلط کئے گئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی قوم کو اجتماعی توبہ کرنا ہوگی۔
یکم جون 2013ء کو انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور کرسچین سڈی سینٹر راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کرسچین سڈی سینٹر راولپنڈی میں کیا گیا۔ جس کا موضوع انسانی زندگی میں مذہب کی ضرورت اور اہمیت تھا۔ اس سیمینار میں مسلم اور مسیحی مذہبی سکالرز کو مدعو کیا گیا تھا۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد لطیف قادری کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن نے آج تک اپنے وسائل سے بڑھ کر تعلیمی میدان میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے تعلیم کیلئے اپنا علیحدہ سلیبس متعارف کرایا اور ذہنوں کو اسلام سے آگاہی کیلئے پہلی مرتبہ اسلامیات جیسے اہم مضمون کا سلیبس لازمی قرار دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے ایک کمسن بچے میں اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی کا شعور بیدار کیا ہے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹرمانکیالہ مسلم (گوجرخان) کے زیراہتمام ’’ آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کا آغاز 14 مئی 2013 بروز منگل ہوا۔ جس میں اسلامک سنٹر کا مکمل سٹاف، طالبات، طلباء اور علاقے کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کورس کی تعداد 53 تھی۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دھاندلی اور کرپٹ نظام لازم و ملزوم ہیں، اس کرپٹ نظام انتخاب میں حصہ لینے والے سر پیٹ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوگئی ہے۔ ہم نے قبل از وقت آگاہ کر دیا تھا کہ یہ الیکشن پاکستان توڑنے کی سازش ثابت ہوسکتے ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر محمد طیب ضیاء نے 05 اپریل 2013 کو 5 روزہ کشمیر کا وزٹ کیا۔ وزٹ کا مقصد کشمیر میں یوتھ لیگ کے تنظیمی سیٹ اپ کو مضبوط کرنا اور نظیمی سیٹ اپ کا قیام تھا۔ علاوہ ازیں 11 مئی کو کشمیر کی تنظیمات کو دھرنوں میں شرکت کے اہداف بھی دیے گئے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے ورکرز نے مرکزی پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام انٹرنیشنل ورکرز کنونشن کے موقع پر علی پلازہ میں رفقاء کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ منہاج ٹی وی براہ راست دکھایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک و دیگر جملہ فورمز کے عہدیدران کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل احمد نواز انجم انعقاد پذیر ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم پنجاب انار خان گوندل، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ طاہر مقصود سمیت تحریک منہاج القرآن اس کے جملہ فورمزاور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔
گوجرخان: تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ، پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد 6 اپریل بروز ہفتہ دن 3 بجے علی پلازہ گوجرخان میں کیا گیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام "کرپٹ نظام کے خلاف 11 مئی کی دھرنا مہم" زور و شور سے جاری ہے۔ MYL کے مرکزی قائدین کی سربراہی میں پاکستان بھر کی تحصیلات میں یوتھ سیمینارز، نظام بدلو یوتھ واک، اور یوتھ سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں محفل میں مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ایم ایس ایم کے صدر شکیل وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی بنیاد ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے غریب دشمن نظام کے خلاف تاریخ ساز جلسہ عام لیاقت باغ راولپنڈی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک غیرآئینی الیکشن کمیشن کے تحت ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے گی بلکہ الیکشن کے دن اس ظالمانہ انتخابی نظام کے خلاف ملک بھر میں پرامن دھرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے الیکشن کمیشن سے آپ جائز اور شفاف انتخابات کی توقع کیسے کر سکتے ہیں جو خود شفاف نہیں، وہ قوم کو شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کیسے دے گا۔ الیکشن کمیشن صرف چوروں لٹیروں کو تحفظ دینے کے لیے ہے۔
اس وقت تک کے حالات اور جد و جہد کا ایک مختصر تجزیہ کرنا چاہتا ہوں تا کہ زیادہ وقت میں Hope پر، Vision پر، Change پر اور procedure پر دے سکوں۔ آپ کو معلوم ہے کہ میں نے 2004ء میں اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔ اس نظام کو اندر سے دیکھا اور اس نتیجے پر پہنچا، اس وقت پارلیمنٹ ایک فوجی آمریت کے تحت تھی، اس نتیجے پر پہنچا کہ پارلیمنٹ میں منتخب ہوکے آنے والے More or Less یہی لوگ تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.