سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
راولپنڈی: تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام ریاست بچاؤ یوتھ موٹر سائیکل ریلی منعقد ہوئی جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے جلوس کی قیادت کی۔ انہوں نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوام کو آئینی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے شعور دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جلسہ عام لیاقت باغ راولپنڈی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ جلسہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے اور مستقبل کے لائحہ عمل سے عوام پاکستان کو آگاہ کریں گے۔
گزشتہ روز گوجرخان میں سانحہ بادامی باغ کیخلاف ہونے والی مسیحی برادری کی احتجاجی ریلی میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ احتجاجی ریلی مقامی چرچ سے شروع ہوکر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔
پاکستام عوامی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام 17 مارچ کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ان تیاریوں اور پنڈال کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پنڈال کی طرف آنے والے راستوں، سیکورٹی اور سٹیج کے حوالے سے پولیس اور عوامی تحریک کی انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ روٹ پر گفتگو کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ عام کے لئے شہر بھر کے مختلف چوکوں میں عوامی جلسہ عام کے کیمپز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 17 مارچ کے لئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی پیغام چلایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں ہینڈ بلز کی تقسیم اور عوام کی ممبر شپ کا سلسلہ بھی جاری ہے، نیز تمام افراد میں خصوصی کتابچے اور ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
ملک میں رائج ظالمانہ اور کرپٹ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے 17 مارچ 2013ء کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ملک بھر میں وال چاکنگ، بینرز، پوسٹرز اور دیگر تشہیری مہم کا کام جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 5 نے علاقے بھر میں دیواروں پر وال چاکنگ کروائی جس میں کرپٹ اور فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے عوام پاکستان کو 17 مارچ کو عوامی جلسہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے کے لیے کہا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف آزاد کشمیر کے زیراہتمام تحصیلی دفتر چیچیاں بازار میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کے ساتھ ساتھ علاقے بھر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد بلال نائب صدر MSM کھڑی شریف نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت کا نذرانہ نبیل ارشد صدر MSM نیو جبر، احسن علی اور محمد صارم نے پیش کیا۔ تقریب میں نقابت کے فرائض محمد عاصم سیکرٹری میڈیا نے سر انجام دیے۔
پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گوجرخان کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز لندن پلازہ ریلوے روڈ گوجر خان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے راجہ محمد امین نے کیا جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت کی سعادت محمد آزاد بٹ نے حاصل کی۔ تقریب میں نقابت کے فرائض محمد شفیق مصطفوی نے سرانجام دیے۔
راولپنڈی: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے ڈائریکٹر اجتماعات محمد جواد حامد کے ہمراہ راولپنڈی میں کرسچین سٹڈی سنٹر کا وزٹ کیا اور ادارہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کرسٹی کوآرڈینیٹر مس جینیفر اور کرسٹوفرشرف سے ملاقات کی۔
گوجر خان: منہاج القرآن ماڈل سکول اینڈ کالج جبوکسی اعوان کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد مورخہ 22 فروری بروز جمعتہ المبارک صبح 10 بجے کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرخان اور تحریک منہاج القرآن یونین کونسل گلیانہ کے زیراہتمام 19 فروری کو ہونے والی قائد ڈے کی تقریب سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی تاہم اس موقع پر تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے دفتر واقع ریلوے روڈ گوجرخان میں قائد ڈے کے حوالے سے مختصر تقریب میں کیک کاٹا گیا۔
گوجرہ: سانحہ کوئٹہ کے شہداء سے اظہار ہمدردی کے لیے پاکستان عوامی تحریک تحصیل گوجرہ کے قائدین کے ایک وفد نے گوجرہ میں دھرنے میں شرکت کی۔ دھرنے میں پاکستان عوامی تحریک گوجرہ کے قائدین اور کارکنان بھی شامل تھے۔ مرکزی شہر گوجرہ میں دھرنے میں وحدت المسلمین کے رہنماء، ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے دھرنا شرکاء کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔
تحریک منہاج القرآن مظفر آباد کے زیراہتمام 19 فروری کو بلال کمپلیکس مظفرآباد میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کی معزز شخصیات اور خواتین نے شرکت کی۔ کمپلیکس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا شاندار سٹال بھی لگایا گیا جس میں شرکاء محفل نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
منہاج ماڈل سکول میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاانعقاد کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جبکہ طلبہ نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ منہاج نعت کونسل آزاد کشمیر کے حافظ عمیر اور محمد اشتیاق نے بالخصوص دف کے ساتھ نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔بعد ازاں طلبہ نے تقریری انداز میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانوں کا تذکرہ اپنے اپنے انداز میں کیا۔
گوجرخان: تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی تحصیلی باڈی کا اہم اجلاس گزشتہ روز زیرصدارت پیر سید صدیق حسین شاہ دفتر ریلوے روڈ گوجرخان میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک تحصیل گوجرخان کی تنظیم نو کے حوالے سے تحصیلی باڈی کی رائے لی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر راجہ طاہر مقصود کو صدر اور ڈاکٹر شوکت علی قریشی کو جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک PP-3 تحصیل گوجرخان مقرر کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی ، محمد ریاست قادری ، راجہ وقار احمد ، شیخ ارشد محمود ، محمد شفیق مصطفوی ، حاجی خالد محمود ، ڈاکٹر خان زمرد ، ڈاکٹر ثاقب حسین ، طالب حسین قادری ، عبدالستار نیازی ، زبیر احمد ، شیخ عابد صدیقی ، طارق محمود فاضلی ، عبدالحمید و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر راجہ طاہر مقصود کو صدر اور ڈاکٹر شوکت علی قریشی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی گئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.