سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین آمیز فلم بنانے والے انسانیت کے بدترین مجرم اور دہشت گرد ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہیے تھا کہ تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو بلا کر یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان سمیت اس حوالے سے پورا لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا اور اس دن کو پورے نظم اور اتحادویگانگت کے ساتھ پر امن طریقے سے منا کر پوری دنیا کو موثر پیغام دیا جاتا کہ ہم پر امن قوم ہیں اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 نے دوسری تنطیموں کے ساتھ مل کر یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 21 ستمبر کو عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی۔ جس میں علاقہ بھر سے ہزاروں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرپور شرکت کر کے اپنے آقاحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنے عشق و محبت کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ تحصیل ناظم گوجرخان چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ عوام کو جاگیرداروں، لٹیروں اور بدمعاشوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی میں اپنا کام بطریق احسن اور اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔
اس موقع پر احمد نواز انجم نے کہا کہ کرپٹ اور فرسودہ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ دراصل یہی نظام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پوری قوم کو اس استحصالی اور دقیانوسی نظام کو اپنانے کی بجائے اس کے ساتھ ٹکرانا ہوگا۔ یہ نظام پاکستان کے چند فیصد خاندانوں کی عیاشی اور اجارہ داری کے تحفظ کا نظام ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام ورکرز کنونشن اور اعتکاف میں شرکت کرنے والے مردوخواتین کیلئے عید ملن پارٹی کا انعقاد مورخہ 25 اگست 2012ء بروز ہفتہ دن 11 بجے تاج محل ہوٹل جی ٹی روڈ گوجرخان میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
مورخہ 25.8.2012 بروز ہفتہ کو امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب محترم احمد نواز انجم، ضلع راولپنڈی کے کوآرڈینیٹر جناب انار خان گوندل اور صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر واجد مصطفوی کے ساتھ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو حاجی محمد منیر چوہدری، ڈائریکٹر و پرنسپل راجہ خیام عباس، جملہ اسٹاف اور حفظ کے طلبہ وطالبات نے درود پاک کی صداؤں میں وفد کوخوش آمدید کہا۔پرنسپل و ڈائریکٹر راجہ خیام عباس نے وفد کوتمام پروجیکٹ جس میں زیرِ تعمیر عمارت منہاج ماڈل سکول، کمپیوٹر کالج، شعبہ حفظ برائے طلبہ و طالبات کا رزلٹ دکھایا اور بریفنگ دی۔
وفد کا گوجرخان کے قافلے کے ساتھ عزمِ سفر ہوا۔ ہر سال منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد منیر چوہدری اور صدر و بانی محمد نعیم چوہدری آف فرانس اپنے ذاتی اخراجات پر افراد کو شہرِ اعتکاف میں شمولیت کراتے ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے اپنے ذاتی اخرجات پر جو وفد روانہ کیا
مقررین نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں رائج موجودہ نظام غریبوں اور عوام کا نظام نہیں بلکہ اشرافیہ کا غلامانہ نظام ہے جس نے ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کو بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔ اس استحصالی نظام نے عوام سے عزت، آبرو، جینے کا حق، بنیادی ضروریات زندگی، آزادی فکر اور مواخذہ کا حق سب چھین لیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فورم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرخان کے زیراہتمام بیداری شعور سٹوڈنٹس کنونشن مورخہ 15 جولائی 2012 کو دن 11 بجے TMA جناح ہال گوجرخان میں منعقد ہوا
تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 کے تمام فورمز کا مشترکہ بیداری شعور ورکرز کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر (زیر تعمیر) دولتالہ کی بیسمنٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت انار خان گوندل نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کی
تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ جس کی بیسمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے اس پروجیکٹ پر اب تک تقریبا 38 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں جامع مسجد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے سٹرکچر کا تخمینہ تقریبا 20 لاکھ روپے ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام حسن ابدال میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم نو کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء اور ناظم تحریک منہاج القرآن (حسن ابدال) نے کی۔
صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجر خان حافظ غلام مجتبیٰ نے اپنے خطاب میں دور حاضر پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں بالخصوص طلبہ کی ذمہ داریوں کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی کا ماحول ہے، ہم نے اپنے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نقطہء نظر کے مطابق امن کا جھنڈا لہرانا ہے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ محمد رفیق صدیقی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان تقدیر یزداں ہے، یہی معاشرے کا کل ہیں اور یقینا جس آج کا کل نہیں ہوتا وہ آج شام کے اندھیروں میں ڈوب کر فنا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی وراثت کی قدر کرتے ہوئے موجودہ ظلمتوں میں بھی انقلاب کی شمع جلانی ہوگی جو کہ یوتھ کے پلیٹ فارم سے تیار ہے۔
مورخہ 24 جون 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کلر سیداں کے زیراہتمام عظیم الشان یوتھ کنونشن منعقد ہوا جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بابر علی چوہدری اور محمد رفیق صدیقی نے خصوصی شرکت کی جبکہ کثیر تعداد میں یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.