سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 18 دسمبر 2011ء لیاقت باغ میں ہونے والے بیداریء شعور عوامی ریلی کی تیاریوں کے سلسلہ میں27 نومبر بروز اتوار کو ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک راولپنڈی میں ایک ڈویژنل ورکرز کنونش کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام بیداری شعور ورکرز کنونشن جناح ہال جی ٹی روڈ گوجر خان میں زیرصدارت پیر سید صدیق حسین شاہ (امیر تحریک منہاج القرآن گوجرخان) منعقد کیا گیا جس میں مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، تحریک منہاج القرآن فرانس کے صدر چوہدری محمد نعیم، تحریک منہاج القرآن تھاتھی کے رہنما حاجی محمد حنیف اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر انار خان گوندل نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کا تنظیمی اجلاس گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں منعقد ہوا۔ جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اجلاس میں مولانا عبدللہ شاہ الحسینی، علامہ ہاشم حقانی، مولانا ظہور اللہ ہاشمی، علامہ اظہر مغل، علامہ نفیس القادری اور راولپنڈی کے دیگرمعروف علماء خصوصی طور پرتشریف لائے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام 19 اکتوبر 2011ء بروز بدھ کو بیداری شعور طلبہ اجتماع کے حوالے سے عظیم الشان ’’استحکام پاکستان روڈ کارواں‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل اور درجنوں گاڑیوں نے حصہ لیا۔ کارواں کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حافظ تجمل حسین انقلابی نے کی
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی چار کا خصوصی اجلاس صدر چوھدری جاوید اقبال کی زیر صدارت 21 اکتوبر 2011 کو ہوا۔ جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد سہ پہر 03:00 بجے اجلاس کی کارروائی مقامی ویلج ریسٹورنٹ میں شروع ہوئی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام 3 روزہ "آئیں دین سیکھیں" کورس چورہ نمبر 1 (نزد جامع مسجد بھنگالی شریف) میں منعقد کیا گیا، جس کی اختتامی نشست میں وادی حسین قریشی، چوھدری محمد اسحاق (ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4)، ڈاکٹر محمد صالح قریشی، قاری محمد اکرم (ناظم عرفان القرآن کورس ضلع راولپنڈی) ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب قریشی، قریشی برادران اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیر اہتمام 15 روزہ تربیتی کیمپ برائے معلیمن و معلمات عرفان القرآن کورس یکم اکتوبر تا 15 اکتوبر 2011ء منعقد ہوا جس کی تقریب تقسیم اسناد 15 اکتوبر 2011ء بروز ہفتہ منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالغفار چشتی نے حاصل کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام راولپنڈی میں مختلف سکولز اور کالجز میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاسز کا اہتمام کیاگیا جس کے لیے محمد شریف کمالوی مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت نے 15 دن کا وزٹ کیا اور راولپنڈی میں مختلف سکولز اور کالجز میں تعارفی لیکچرز دئیے۔ یہ تعارفی لیکچرز یکم اکتوبر تا 15 اکتوبر 2011ء تک تھے۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام ایک روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمین ومعلمات آئیں دین سیکھیں کورس 9 اکتوبر 2011 کو سٹی آفس چاندنی چوک راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں کثیر علماء مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ضلع راولپنڈی سے تمام فورمز علماء کونسل، ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی نمائندگی تھی۔
14 اگست 2011ء یوم پاکستان کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام افطار ڈنر اور تنظیم نو کا پروگرام ضلع راولپنڈی کے مرکزی دفتر چاندنی چوک میں منعقد ہوا۔ جس میں ایم۔ایس۔ایم تحصیل و ضلع راولپنڈی کی تقریب حلف برداری ہوئی۔
منہاج ماڈل سکول ناٹہ گوجر مل (دولتالہ حلقہ پی پی 4) کی نئی عمارت کی شاندار افتتاحی تقریب 31 جولائی بروز اتوارصبح 10 بجے منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سکول کی طالبہ نے کیا جس کے بعد سکول کے بچوں نے خوبصورت انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پہول نچھاور کئے۔ سکول کی ننھی منھی بچیوں نے مہمانوں کو انتہائی خوبصورت ٹیبلو کے ذریعے خوش آمدید کہا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے منہاجینز کی چوتھی سوشل میٹنگ 31 جولائی بروز اتوار دن 11 بجے WAAG (جامعہ الازھر) پاکستان برانچ میں منعقد ہوئی جس میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت محمد حسین گولڑوی نے جبکہ عمر فاروق مخدومی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شرف حاصل کیا۔ بعد ازاں پروفیسر عبدالقدوس درانی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن اور انجمن غلامان پنجتن کے زیراہتمام عظیم الشان استقبال رمضان کانفرنس مورخہ 30 جولائی 2011 کو بعد نماز عشا جامع مسجد کسانہ قادریہ دولتالہ میں منقعد ہوئی۔ حضرت پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کانفرنس کی صدارت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈھونگ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد صدیق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ افضال احمد قادری (مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گی۔
مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی بھائی خان اور تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جنڈ مہلو کے زیراہتمام 15 جولائی 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان) اور راجہ جلیل کیانی (جنرل سیکرٹری انجمن بہبود مریضاں گوجر خان) مہمان خصوصی تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.