سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول میں اندرون ملک سمیت دنیا بھر میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس منعقد کیے گئے۔ اس حوالے سے ایم ایس ایم واہ کینٹ نے میلاد کا جلوس نکالا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے دیگر فورمز کے علاوہ شہر بھر سے عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علییہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام جامع مسجد و المنہاج اسلامک سینٹر کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب مورخہ 28 نومبر 2010ء بروز اتوار صبح 10 بجے بمقام ناٹہ چوک دولتالہ منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت الحاج پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف) نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی علامہ سید فرحت حسین شاہ (مرکزی ناظم تحریک منہاج القرآن علماء کونسل) تھے۔
گذشتہ سال 19 اپریل 2009 کو ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیدار اور تعمیراتی ٹیم کے ایکسپرٹ ممبر نے جگہ کی dimention کرائی۔
پاکستان کی تاریخ کے حالیہ بدترین سیلاب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ تحریک منہاج القرآن راولپنڈی، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے کارکنان نے دن رات ایک کر کے متاثرین سیلاب کی خدمت کی۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کی جانب سے متاثرین کے لیے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیراہتمام مختلف علاقوں سے متاثرین سیلاب کے لئے بھیجے گئے امدادی قافلوں کی روانگی، اکوڑہ خٹک، نوشہرہ میں قائم منہاج خیمہ بستیوں میں سامان اور عید کے تحائف کی تقسیم کے مختلف مناظر
منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کی تنظیم نو کر دی گئی ہے، اس حوالے سے خصوصی اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک روالپنڈی میں 26 ستمبر 2010 کو ہوا، جس کی صدارت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بابر علی چوہدری نے کی۔ اجلاس میں شہر بھر سے یوتھ لیگ کی ذیلی تنظیمات کے تمام صدور اور ناظمین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن مغل آباد راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام حلقہ درود شریف 5 جون کی شام محفل حلقہ پی پی 10 کے ناظم دعوت و تربیت محمد زاہد نقشبندی کے گھر میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت صوفی محمد عارف اعوان نے کی۔ محفل کے مہمان خصوصی امیر محمد خان رہنما تحریک منہاج القرآن ملتان تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام طلبہ کو مصطفوی افکار سے روشناس کرانے کے لئے ان کی فکری تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں دوسرا تربیتی پروگرام 16-05-2010 بروز اتوار دن 2 بجے ضلعی آفس تحریک منہاج القرآن چاندنی چوک، مری روڑ راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ جس میں راولپنڈی بھر کے ذمہ داران طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام دوسرے عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب قائداعظم سٹینڈرڈ سکول میلاد نگر میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس علامہ شریف کمالوی، نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب راجہ ساجد محمود، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی سعید راجہ اور جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی فرخ بلال تقریب کے معزز مہانوں میں شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں بلڈ ڈونرز کیمپ لگائے جاتے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مرحلہ وار منہاج یوتھ لیگ اور تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات کے تعاون سے پورے ملک میں منہاج ڈونر سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان کے قیام کے لیے بلڈ گروپنگ کیمپس کے انعقاد کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں پہلا بلڈ گروپنگ کیمپ تحصیل پنڈی گھیب (اٹک) میں 4 اپریل 2010ء کو لگایا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے زیر اہتمام 25 مارچ 2010ء کو میڈیکل کالج ٹیپو روڑ راولپنڈی میں طلبہ کے لئے استقبالیہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں بی۔ ایس۔ آنرز کے طلبہ نے شرکت کی جبکہ ایم۔ ایس۔ ایم راولپنڈی میڈیکل کالج (آر۔ ایم۔ سی) کے کنوئنر شاہ شمس الحق محمد اشتیاق نے اجلاس کی صدارت کی۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کے زيراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب مورخہ 14 مارچ 2010 کو منعقد ہوئي۔ شاديوں کي يہ تقريب پی او ایف ویلفیئر شادی ہال واہ کینٹ ميں منعقد کي گئي، جس ميں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعليٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصي تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کی تمام ضلعی تنظیمات کا ہنگامی اجلاس 14 مارچ 2010ء کو تنظیم کے ضلعی صدر دفتر چاندنی چوک میں ہوا۔ منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی کے صدر اعجاز حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔
منہاج القرآن يوتھ ليگ روالپنڈي کا اجلاس 14 مارچ 2010ء کو چاندني چوک روالپنڈي ميں ہوا۔ جس کي صدارت منہاج يوتھ ليگ کے صدر بلال مصطفوي نے کي۔ اجلاس ميں روالپنڈي يوتھ ليگ کے عہديداروں نے بھي شرکت کي۔
تحريک منہاج القرآن راولپنڈي پي پي 9 ميں عرفان القرآن کورس کي اختتامي تقريب 7 فروري 2010ء کو ہوئي۔ عرفان القرآن کورس کا آغاز 9 اکتوبر 2009ء کو ہوا تھا، جو 7 فروري 2010ء کو ختم ہوا۔ اس اختتامی تقريب ميں اسلاميہ ہائي سکول کے ہيڈ ماسٹر حاجي افتخار خان مہمان خصوصي تھے۔ عرفان القرآن کلاس کے دونوں معلمین خالد محمود اعوان اور غلام ربانی بھي تقريب ميں موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.