سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
انجینئر محمد رقیق نجم کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی 73ویں سالگرہ کی مناسبت سے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دانشِ عصر حاضر سیمینار میں شرکت و بریفنگ، سیمینار میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کے اختتام پر نئے شامل ہونے والی رفقاء کو بذریعہ قرعہ اندازی ایک عدد عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم کی سرگودھا میں تقریب میں شرکت، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے تنظیمی احباب کے اعزاز میں دوحہ میرج ہال سرگودھا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
مرکزی نائب ناطم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم ںے ضیافتِ میلاد کی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں ضلعی راہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن اور منہاج یوتھ لیگ کی حلف برداری تقریب مورخہ 27 اگست بروز اتوار جامعہ مسجد علی المرتضیٰ کوٹ مومن میں منعقد ہوئی۔ جس میں اگلے دو سال کے لئے ذمہ داران نے حلف اٹھایا
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم کی رفقاء شماری مہم اور تقریب حلف برداری تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا وسطی میں شرکت
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن کا حقیقی راستہ ہے، اسلام اور قرآن کا پہلا پیغام اقراء ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن وادی سون کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے 2 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان جمع کیا گیا اور نائب ناظمِ اعلی انجینئر محمد رفیق نجم کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک کے 200 سے زائد مقامات پر امدادی کیمپس لگائے گئے، جن میں وادی سون بھی شامل ہے۔
تحریک منہاج القرآن لکھوآنہ سلانوالی ضلع سرگودھا کے زیراہتمام ’’فکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں ضلعی ناظم سرگودھا کاشف اقبال، صدر سلانوالی محمد ادریس مغل، حاجی علی محمد کلیار، عبدالمقیت کھچی، ایم ایس ایم سرگودھا کے صدر محمد اویس، میاں محمد اطہر، منظور احمد فاروقی شریک ہوئے۔ ان کے ساتھ علاقہ بھر سے بہت بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے بھی محفل میں شرکت کی۔
حریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تربیتی و تنظیمی نشست میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے مرکزی مجلس شورٰی کے اجلاس میں دی جانے والی ہدایات اور نئے اہداف کے حوالے سے شرکاء کو خصوصی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرہ آفاق کتاب ’’قرآنی فلسفہ انقلاب‘‘ سے استفادہ کے لیے ایک روزہ علمی مذاکرہ کا انعقاد کوہ نور میرج ھال سرگودھا میں ہوا۔ مذاکرہ میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج علم کی دنیا میں نام اور مقام پیدا کرنا بہت مشکل کام بن گیا ہے، کیونکہ سوشل میڈیا کی یلغار نے نوجوان نسل کو اصل مصادر علم سے دور کر دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام کوہ نور میرج ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن سرگودھا کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے منہاج القرآن سرگودھا کی اعلیٰ کارکردگی پر کارکنان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام دعوتی پیغام کو انتہائی موثر انداز میں پھیلایا گیا، جس پر کارکن سے لے کر عہدیدار تک سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سجادہ نشین حسین آباد شریف سرگودھا سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی سے تخت ہزارہ تحصیل کوٹ مومن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام و قائدین و کارکنان بھی موجود تھےجبکہ پیر صاحب کے صاحبزادے سید محمد قمر حیدری مدنی بھی یہاں موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پیر صاحب کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور ان کیلئے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سرگودھا وزٹ کے دوران سالم بھلوال میں منہاج القرآن ضلع سرگودھا کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم، راجہ اکرام اللہ خان، ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی، فہیم حیدر چیمہ، محمد اقبال کاشف، محمد عمران ملک، محمد اقبال مصطفوی، ڈاکٹر صدر الحسن فیضی، حکیم ظفر اقبال، محمد عزیز سیالوی، محمد ادریس مغل و دیگر قائدین موجود تھے۔
منہاج القرآن سرگودھا اور متعلقہ فورمز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سرگودھا کے عہدیداروں، کارکنان اور تمام فورمز کے نمائندگان نے فورمز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انجینئر رفیق نجم نے فورمز اور تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور آئندہ کے تنظیمی لائحہ عمل بارے ہدایات دیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.