سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن علماء کونسل سلانوالی کے زیراہتمام ’’پیغام پاکستان نظام المدارس کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر قادری نے کہا نظام المدارس مدارس دینیہ کے طلبہ کو قومی دھارے میں لانے کیلے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری سلیبس فراہم کر رہا ہے۔ مدارس دینیہ میں جمود کو توڑ کر طلبہ کو جدید تحقیق کی طرف راغب کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن کے 40 سالہ بے مثال تعلیمی کیرئیر کی بدولت ہزاروں مدارس نظام المدارس پاکستان سے ملحق ہو چکے ہیں۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ساہیوال ضلع سرگودھا کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر انہوں نے دیگر مہمانوں کے ساتھ اسلامک سنٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ 2 کنال رقبہ پر مشتمل منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں مسجد، بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کا تدریسی بلاک اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے تمام تحصیلی عہدیدار شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے اظہار خیال کیا۔
تحریک منہاج القرآن جھاوریاں سرگودھا کے زیراہتمام گرینڈ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجیئنر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سرگودھا کی تحصیلات کے عہدیداروں اور کارکنان نے اجلاس میں شرکت کی۔ انجینئر رفیق نجم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ایک تجدیدی تحریک ہے، جس نے معاشرہ میں ہر سطح پر تجدیدی خدمات سرانجام دی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا شرقی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں منہاج القرآن سرگودھا کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انجینئر رفیق نجم نے اجلاس میں منہاج القرآن سرگودھا اور متعلقہ تحصیلات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام تحصیل ساہیوال کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ایک عالمگیر تجدیدی و اصلاحی تحریک ہے۔ اس تحریک کے دعوت کے طریقہ کار کو ازسر نو منظم کیا جا رہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے زیراہتمام عہدیداروں کا تربیتی و تنظیمی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ایک عالمگیر تجدیدی و اصلاحی تحریک ہے۔ اس موقع پر اجلاس میں منہاج القرآن بھلوال کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد بلال سول لائن سرگودھا میں کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امام حسین علیہ السلام ایک فلسفہ اور فکر کا نام ہے، جو رہتی دنیا تک حق کی آواز بن کر زندہ رہے گا۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن کے دعوتی لائحہ عمل اور جدید ذرائع کے مطابق دعوت کو موثر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ضلع سرگودھا اور فورمز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم نو کا عمل مکمل کیا گیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے تمام قائدین و ذمہ داران اور مختلف فورمز کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا، پاکستان عوامی تحریک اور متعلقہ فورمز کا مشترکہ گرینڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی کو کامیاب منعقد کرنے پر تمام فورمز کو مبارکباد پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن اور نگران شمالی پنجاب انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سرگودھا کے تمام فورمز کے ذمہ داران نے اجلاس میں شرکت کی اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن بھاگٹانوالہ سرگودھا شرقی کے زیراہتمام حاجی محمد یسین کی رہائش گاہ پر تربیتی کنونشن منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں تحریک اور قائد تحریک کی فکر کو شرکاء تک پہنچائی۔
منہاج القرآن سرگودھا شرقی کے زیراہتمام نواحی چک 36 جنوبی میں علامہ ملازم حسین اور محمد احسان کی میزبانی میں تربیتی نشست کا انعقاد ہوا۔ نشست میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن سرگودھا شرقی چک 98 شمالی میں چوہدری مظفر سرویا کی میزبانی میں تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک اور قائد تحریک کی فکر شرکاء تک پہنچائی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر ہم زیادہ سے زیادہ منہاج القرآن کے رفقاء بنانے کا ہدف پورا کر رہے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.