سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام ورکرز کنونشن 27 اکتوبر 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، علامہ غلام مرتضی علوی و دیگر قائدین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام سرگودھا میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست جامع مسجد پیر سید حامد علی شاہ میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ احسان رضوی نے ’’قیام و صیام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے صحیفہ انقلاب عرفان القرآن کی روشنی میں سامعین و حاضرین کو بتایا کہ اللہ کریم نے ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے تحفہ دیا ہے تاکہ مسلمان دن کو اللہ کریم کیلئے روزہ رکھے اور رات کو تراویح اور دیگر عبادات میں قیام کرے جس کی وجہ سے اللہ کریم مسلمانوں کو معاف فرمائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام سرگودھا میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست جامع مسجد پیرسید حامد علی شاہ میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ رانا نفیس حسین قادری نے ’’مثالی معاشرے (حقوق والدین)‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے صحیفہ انقلاب قرآن مجید کی روشنی میں والدین کے حقوق بارے بتایا کہ اللہ کریم کی توحید اور سرکار علیہ الصلوۃ والسلام کی رسالت کے بعد والدین کا درجہ سب سے عظیم ہے۔
منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنات انسانوں سے قبل پیدا کئے گئے اور انسان جنوں سے افضل ہیں اور انسان کی طاقت جنوں سے زیادہ ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کے صحابی ملکہ بلقیس کا تخت جنوں کے مقابلے میں آنکھ جھپکنے سے قبل لے آئے، نفسیاتی اور اعصابی بیماریوں کی وجہ اور گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے سے لوگ سمجھے ہیں کہ جادو تعویز ہوگئے۔
منہاج القرآن سرگودھا کے تاجر ونگ کے زیر اہتمام آغوش فیملی سپورٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلی منہاج القرآن رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یتیم کی کفالت اجر عظیم ہے۔ سرگودھا کی تنظیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے اس کام کا آغاز سول سوسائیٹی سے ملکر کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے ناظم ڈاکٹر منصور احمد میاں کی والدہ مرحومہ کی قل خوانی پر محفل 20 مارچ 2019 کو جامع مسجد ہاشمی سرگودھا میں ہوئی، جس میں مرکزی سیکرٹریٹ سے جی ایم ملک (ناظم امور خارجہ) کی قیادت میں چار رکنی وفد نے شرکت کی، وفد میں علامہ غلام ربانی تیمور (نائب ناظم دعوت)، محمد منشا مغل (PA ٹو شیخ الاسلام) اور قاری محمد عثمان منہاجین (آزاد کشمیر) بھی شامل تھے۔
سرگودھا کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ 10 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارکہ کے مفہوم کیمطاق جو شخص علم کی تلاش میں دنیا سے چلا گیا تو جنت میں اس کا درجہ انبیاء سے ایک درجہ نیچے ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام سرگودھا میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں علامہ جمیل احمد زاہد نے خطاب کیا۔ انہوں نے "قرآن اور آج کا نوجوان" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں اپنی نظروں میں حیاء پیدا کرو کیونکہ جوانی میں توبہ کرنا پیغمبروں کا شیوہ ہے، توبہ اللہ کریم کے محبوب کاموں میں سے ایک کام ہے۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے ’’تسبیح کا حقیقی تصور‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے صحیفہ انقلاب قرآن مجید کی روشنی میں تسبیح کا حقیقی تصور بیان کیا اور کہا کہ مظلوموں کو انکا حق دلوانا اور حاجت مندوں کی حاجت روائی کرنا ہی اللہ تعالیٰ کی حقیقی تسبیح ہے ۔جب معاشرے میں کلی بگاڑ آجائے تو پھر جذوی تبدیلی سے نہیں بلکہ کلی تبدیلی کی جدوجہد سے معاشرے کی درستگی ہوتی ہے۔
منہاج یوتھ لیگ سرگودھا کے زیراہتمام نااہل نواز شریف کے بھارت نواز ملکی سالمیت کے خلاف بیان پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں نائب صدر یوتھ شمالی پنجاب امجد اقبال ڈار، ضلعی صدر یوتھ چوہدری شوکت ابرار، سٹی صدر یوتھ چوہدری زین امین، محمدعمران ملک (ضلعی جنرل سیکرٹری PAT) اور امیر تحریک ضلع سرگودھا سید ابوبکر شاہ نے خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن اور پاکستان عوامی تحریک پی پی 30 کے زیر اہتمام 22 فروری 2018 کو رائل ہوٹل میں ’سفیرِ امن سمینار‘ کا انعقاد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا مشترکہ اجلاس 07 جنوری 2018 کو جامع مسجد علی المرتضیٰ کوٹ مومن میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے ناظم اقبال کاشف نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن کے سرپرستِ اعلیٰ حکیم ظفر اقبال سمیت تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن کے زیراہتمام سید الشہداء کانفرنس 15 اکتوبر 2017 کو شانی ایونٹ ہال میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے پروفیسر علامہ علی اختر اعوان نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صبر ان اوصاف میں سے ہے جو راہِ خدا پر چلنے میں مدد کرتے ہیں۔ صبر اصل میں ذہن و قلب کا حصہ بن کر ایک نفسیات کی تخلیق کرتا ہے۔ جوہمارے لیے ممد و معاون ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان کی اصل بنیاد صبر ہے کیونکہ صبر کوئی عمل نہیں بلکہ ایک حال ہے۔
پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے زیراہتمام برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور قتل عام کے خلاف 8 ستمبر 2017ء کو بھرپور احتجاج کیا گیا۔ امیر تحریک سرگودھا ملک غلام حسین، نگران جنرل سیکرٹری PAT شمالی پنجاب محمد عمران ملک، صدر یوتھ لیگ سرگودھا چوہدری شوکت ابرار، صدر ایم ایس ایم سرگودھا چوہدری احمد شیر نے مظاہرہ کی قیادت کی اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک ساہیوال کے زیراہتمام ورکر کنونشن 19 اگست 2017ء کو ہوا۔ ورکرز کنونشن کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس نے کی۔ امیر تحریک ضلع سرگودھا ملک غلام حسین جوڑا، پیر معین الحق شاہ، نگران تحریک تحصیل ساہیوال ادریس مغل، صدر تحریک منہاج ڈاکٹر مہر ممتاز اور ناظم تحریک رانا عاصم جلال نے بھی ورکرز کنونشن کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.