سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن کے سابق صدر و سرپرست حکیم محمد ظفر اقبال کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا شرقی کے ناظم حکیم خورشید اسلم کے صاحبزادگان کے عقیقہ مسنونہ کے موقع پر 28 فروری 2016ء کو منہاج القرآن ماڈل سکول منہاج ٹاؤن 49 ٹیل سرگودھا میں ’ گھر کی خوشیاں مصطفوی مشن کے نام‘ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے عہدیداران اور کارکنان سمیت حکیم خورشید اسلم کے اعزاء شریک تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے شمالی پنجاب کے تنظیمی دورہ کے دوران سرگودھا پہنچے جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع سرگودھا کے کوآرڈینیٹر امجد ڈار اور صدر محسن شاہ سمیت منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے عہدیداران شریک تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کوٹ مومن نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج ماڈل سکول کوٹ مومن میں ضربِ امن سمینار کا انعقاد کیا جس میں شہدائے انقلاب خاور نوید اور محمد آصف کے ورثاء، تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے نائب صدر سعید بھٹہ کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیر اہتمام ہونے والے دروس عرفان القرآن میں چوتھے روز کاخطاب عقیدہ ختم نبوت کے موضوع پر کیا گیا جس میں خطاب کیلئے علامہ مفتی ارشادحسین سعیدی صاحب کو خصوصی طورپر کراچی سے مدعوکیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صاحب نے فرمایا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اصل، ہمارے ایمان کی جڑ اور ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ اس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں ہونے والے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلے کا تیسرا پروگرام مورخہ 27 جون 2015 کو جامعہ مسجد حامد علی شاہ میں منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد اعجاز ملک (مرکزی ناظم دعوت) نے ’’اسلام میں عورت کا مقام و کردار‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ دروس عرفان القرآن میں وابستگان، رفقاء، علاقہ کی معروف سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں ہونے والے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلے کا پہلا پروگرام مورخہ 25 جون 2015 کو جامعہ مسجد حامد علی شاہ میں منعقد ہوا، جس میں علامہ حافظ سعید الحسن طاہر نے ’’دیں ہمہ اوست‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ دروس عرفان القرآن میں وابستگان، رفقاء، علاقہ کی معروف سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ سرگودھا میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ساہیوال ضلع سرگودھا کے زیراہتمام طلبہ کنونشن منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر تھے۔ اس موقع پر احسن ضلعی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور امامیہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مقامی راہنما بھی شریک تھے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رضی طاہر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی انقلابی مہم کے فائنل راؤنڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
علامہ محمد اقبال کی برسی پر ان کی یاد میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سرگودھا کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’اقبال کا خواب اور آج کا پاکستان‘‘ جناح ہال کمپنی باغ میں منعقد ہوا جس میں ایم ایس ایم کے کارکنان کے علاوہ تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے کارکنان بھی شریک تھے۔ سیمینار کی صدارت سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کی، جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر رضی طاہر، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا محمد ہارون ثانی بھی شریک تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، بےروزگاری اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ احتجاج میں شرکاء نے مخلتف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ملکی اداروں کی لوٹ سیل اور حکومت کی کارکردگی کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ سرگودھا تحصیل فاضل پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ شاہ پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل سلانوالی کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علامہ فیاض بشیر قادری نے ''مقصد بعثت انبیاء'' کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا جسے شرکاء نے دلجمعی سے سماعت کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.