سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکزی نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی نے گزشتہ دنوں سرگودھا کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ سرگودھا پہنچنے پر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں نے موٹر سائیکل ریلی کے ہمراہ ان کا شاندار استقبال کیا۔ ریاست بچاؤ ریلی کے ساتھ آپ نے سرگودھا شہر کا چکر بھی لگایا۔ اس موقع پر آپ کو ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کیں گئیں۔ بعد ازاں معزز مہمان کو ایک استقبالی قافلے کی سلامی بھی دی گئی۔
نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خطرناک ترین بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ ملک کی بقا اور سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے۔ معیشت تباہی کے دھانے پر ہے۔ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔ صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے۔ اقتدار پر قابض مقتدر طبقات ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور کرپٹ نظام انتخاب انہیں ہر دفعہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب بناتا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رفیق صدیقی نے کی۔ انہوں نے سرگودھا میں کی جانے والی استقبال قائد کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا اور مزید ہدایات بھی فراہم کیں۔ انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران و کارکنان کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد بھی دی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا نے 9 دسمبر 2012ء کو سرگودھا میں 23 دسمبر "سیاست نہیں ریاست بچاؤ" کے حوالے سے ایک شاندار موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔ ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس موٹر سائیکل ریلی کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بابر چودھری اور مرکزی نائب صدر مدثر فاروق مہمان خصوصی تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پرامن انداز میں اپنے مقررہ راستے پر سفر طے کیا۔
انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں آکر اور بچوں سے مل کر بہت خوشی اور فخر محسوس ہوا ہے۔ نیز ان کی دعائیں منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم، اس کے صدر و بانی محمد نعیم چوہدری اور سٹاف کے ساتھ ہیں۔ وہ نفسا نفسی کے اس دور میں اللہ کی رضا کے لیے علم کی ترویج و اشاعت میں کوشاں ہیں اور اس نیک کام میں ان کا تعاون محمد نعیم چوہدری کے ساتھ ہے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام سرگودھا میں آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد ہوا۔ جس کی اختتامی تقریب تقسیم اسناد مورخہ 14 جون 2012ء کو مرکزی جامع مسجد حامد علی شاہ سرگودھا میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن تحصیل شاہ پور ضلع سرگودھا کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریب مورخہ 26 فروری 2012ء بروز اتوار صبح 10:30 بجے تحصیل کونسل ہال شاہ پور صدر میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی نائب ناظم پنجاب محمد قاسم چشتی تھے جبکہ تحصیلی صدر حاجی غلام رسول نے تقریب کی صدارت کی۔ اس پروگرام میں 250 کے قریب کارکنان، ویمن لیگ کی بہنوں اور معززین علاقہ نے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جب کہ اقلیتوں کی جانب سے تحصیل شاہ پور چرچ کے پادری اور سابق ممبر تحصیل کونسل انور ایم گل اور شمعون منتظر تشریف لائے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیراہتمام 19 فروری 2012 کو محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جناح ہال کمپنی باغ میں منعقد ہوئی۔ جس میں اہم شخصیات کے علاوہ 2000 خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کے صدارت مسز فریدہ ارشد نے کی جبکہ نقابت کی فرائض محترمہ مسز پروین بھٹہ نے سرانجام دیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھلوال کے زیراہتمام مورخہ 09 فروری 2012ء بروز جمعرات ایک عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بھلوال کے دورونزدیک سے تقریبا 800 خواتین و طالبات نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت محترمہ ماریہ عارف نے حاصل کی جس کے بعد نعتِ مقبول رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محترمہ شازیہ جاوید، محترمہ شاہدہ اور محترمہ اقصیٰ فاروق نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل سرگودھا کے زیراہتمام مورخہ 30 نومبر 2011ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت علامہ حافظ محمد سعید الحسن نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام اساتذہ کی تربیت کے لیے دو روزہ تربیتی کیمپ یکم نومبر 2009ء کو فیز 1 بمقام 49 ٹیل اور کوٹ مومن سرگودھا میں منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ضلع سرگودھا کے تمام منہاج سکولز کے پرنسپلز اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب مورخہ 11 اکتوبر 2009 بروز اتوار چک 40 کانڈیوال سرگودھا میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب چودھری محمد اسماعیل سندھو نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.