سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن فاروق آباد، ضلع شیخوپورہ کے زیرِاہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ نائب ناظمِ اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت و گفتگو کرتے ہوئے آئیندہ ورکنگ پلان کے حوالے سے مشاورت کی اور جامع ہدایات دیں۔
تحریکِ منہاج القرآن تحصیل صفدر آباد، ضلع شیخوپورہ کے زیرِاہتمام آر ڈی پیلس پیلس، صفدر آباد روڈ پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں نائب ناظمِ اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن مریدکے کے زیر اہتمام 6 روزہ دُروس عرفان القرآن کی پہلی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ محمد سلمان اعظم نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور ایم ایس ایم سسٹرز کے ضلعی و تحصیلی ذمہ داران نے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخوپورہ میں منعقدہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شیخوپورہ پہنچنے پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے قائدین اور کارکنان نے راستے میں جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج گرائمر سکول (القادریہ کیمپس) کالج روڈ شیخوپورہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر میاں زاہد اسلام، کلیم ناصر ایڈووکیٹ، قاری ریاست علی چدھڑ سمیت ضلعی قائدین، سکول انتظامیہ کے ذمہ داران اور طلباء بھی شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخوپورہ میں کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں میاں زاہد اسلام، کلیم ناصر ایڈووکیٹ، سر ثاقب، اور قاری ریاست علی چدھڑ سمیت دیگر ضلعی قائدین بھی شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ اور گجیانہ نو کے ذمہ داران کے وفد کی ملاقات، اس موقع پر راجہ زاہد محمود اور قاری ریاست علی چدھڑ بھی موجود تھے۔
علامہ رانا محمد ادریس قادری کی کوٹ عبدالمالک میں ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب، ورکرز کنونشن میں قاری ریاست علی چدھڑ، اظہر علی جٹ، ماسٹر محمود طارق، دلدار حسین بھٹی سمیت تحریک منہاج القران قائدین و ذمہ داران شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ B کے اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کی تحریک ہے، جو معاشرے میں علم کی شمع کو روشن کر رہی ہے۔
آستانہ عالیہ بڈھنکے شریف مرید کے ضلع شیخوپورہ میں پیر سید شاہ سوار سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ’’شان اولیاء‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے کی گرتی اخلاقی، تہذیبی، علمی اور دینی اقدار کے احیاء کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ معاشرے میں تیزی سے الحاد پرستی اور منفی رحجانات میں منہاج القرآن آج تجدیدی تحریک کا کام کر رہی ہے۔ منہاج القرآن نے نسلوں کے ایمان کی حفاظت کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کوٹ عبدالمالک کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کی دعوتی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ تحریک منہاج القرآن نے معاشرے میں امن، اعتدال اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن نے دعوت دین کے لیے ہمیشہ جدید ذرائع اختیار کیے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.