سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے سلسلہ میں "محفل سماع" کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان چوہدری عرفان یوسف اور صدر منہاج یوتھ لیگ پاکستان مظہر محمود علوی کے ساتھ ساتھ سابق مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ بلال مصطفوی، سید فراز ہاشمی سوشل میڈیا ہیڈ ایم ایس ایم پاکستان، محمد یونس نوشاہی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان، فرحان عزیز صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب اور دیگر مقامی قائدین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن سیالکوٹ کے باہمی اشتراک سے 10 تا 19 فروری 2019ء منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں عرفان القرآن کورس کیمپ منعقد ہوا، جس میں مرکزی ڈائیریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی اور مرکزی کوارڈینیٹر کورسز محمود مسعود قادری نے شرکت کی اور تدریسی فرائض سر انجام دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 28 اکتوبر 2018ء کو سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے ڈسکہ میں منعقدہ مرکزی پروگرام ’’محفل مزمل‘‘ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مشائخ، علماء اور تحریک منہاج القرآن کے مقامی قائدین بھی پروگرام میں شریک تھے۔ دورے میں وزیرآباد، گجرات، ڈسکہ، سمبڑیال اور دیگر جگہوں پر کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست 27 مئی 2018ء کو منعقد ہوئی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اس پروگرام کی صدارت کی۔ واپڈا گراوئڈ سیالکوٹ میں منعقدہ اجتماع میں علامہ محمد لطیف مدنی نے ’’اسوہ خیر النساء سلام اللہ علیہا‘‘ پر خطاب کرتے ہوئے کہا آپ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی اور آپ کے اوصاف حمیدہ بیان کئے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں علامہ جمیل احمد زاہد قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’قرآن اور آج کا نوجوان‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو جوان اپنی جوانی میں اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے اور اللہ کے دین پر چلتا ہے تو اللہ اس کی مدد خود فرماتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست 24 مئی 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ ثناء اللہ ربانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’رمضان المبارک اور رجوع الی اللہ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجوع الی اللہ اس وقت نصیب ہوتا ہے جب دل صاف اور من پاک ہو جائے اور بخشش و مغفرت اسی کی قبول ہوتی ہے جو سچے دل سے توبہ کرے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام تاریخ ساز پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا آغاز 23 مئی2018 ء کو ہو گیا، افتتاحی نشست میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے تمام انبیاء سے حضورﷺ کے آخری نبی ہونے کا میثاق لیا۔ اسلام کی عمارت عقیدہ ختم نبوتﷺ پر کھڑی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے زیراہتمام رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں لاہور سمیت ملک گیر دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ نماز فجر کے بعد شروع ہونیوالے دروس قرآن میں مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی دروس عرفان القرآن میں شریک ہورہی ہیں، منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز اپنے خطابات میں اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس مہینے میں اگر صحیح معنوں میں محنت کر کے اپنے نفس کی تربیت کر لی جائے تو اس کا کوئی اور بدل نہیں ہوسکتا۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 23 جولائی 2017ء کو جامکے چیمہ، ڈسکہ (سیالکوٹ) میں پیر سید منیر حسین شاہ کے رسم چہلم میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ رسم چہلم میں ملک بھر سے علماء و مشائخ سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پیر منیر حسین شاہ کے مریدین و عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القران یوتھ لیگ کی 10 روزہ قائد ڈے تقریبات کا پہلا مرکزی پروگرام 18 فروریء کو سیالکوٹ میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین نے 23 اکتوبر 2016ء کو سیالکوٹ کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس وزٹ میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل و نگران یوتھ لیگ سنٹرل پنجاب محمد انعام مصطفوی، نائب صدر منہاج یوتھ لیگملک امجد محمود چاند اور ملک عرفان تھیم شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 129 تحصیل ڈسکہ کے زیرِاہتمام 10 روزہ پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنسز منعقد کی گئیں۔ کانفرنسز سے علامہ محمد ثناءاللہ ربانی، علامہ حافظ محمد علی، علامہ محمد یاسین قادری، علامہ محمد ناصرالقادری نے خطابات کیے۔ کانفرنسز میں مقامی علمائے کرام، مشائخ عظام، مختلف مکاتبِ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی129 تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 14 اکتوبر 2016 کو ستوکے میں پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن پی پی 129 تحصیل ڈسکہ کے صدر علامہ حافظ محمد علی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پاکستان عوامی تحیریک پی پی 129 ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری، تحریک منہاج القرآن پی پی 129 تحصیل ڈسکہ کے ناظم ناصر محمود مان، محمد سفیان مغل اور اللہ رکھا قادری سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، خواتین و حضرات اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کا تنظیمی اجلاس مورخہ 28 فروری 2016 کو منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم نو کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کی یونین کونسل سہجوکالا کے کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم سازی مکمل کی گئی۔ تنظیم سازی کے بعد یونین کونسل سہجو کالا میں سید احسن رضوی کو تحریک منہاج القرآن کا صدر اور محمد فیاض گھمن کو ناظم کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.