سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام پاکستان آرمی اور آپریشن ضرب عضب (ضرب حق ) کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ کے صدر اللہ رکھا قادری، تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری اور تحریک منہاج القرآن کے ناظم ناصرمحمود مان نے کی۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام شہدائے انقلاب کے لیے تین روزہ سوگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں سول سوسائٹی کے افراد کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے اظہار تعزیت کیا اور حکومت پنجاب کی ریاستی دہشتگردی و غنڈا گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ کے کارکنان یہ عہد کیا کہ ہم اپنے خون کا ایک ایک قطرہ بہا دیں گے مگر اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تحریک منہاج القر آن فضل کالونی تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام عظیم الشان پیغام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس ہوئی جس میں پوری یونین سے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی جس کی صدارت علامہ محمد شریف منڈ صاحب نے فرمائی اور مہمان خصوصی چوہدری عباس علی گھمن سرپرست TMQڈسکہ ،اللہ رکھا قادری (صدرPATڈسکہ)،ڈاکٹر محمد وارث (نائب صدرTMQڈسکہ)اور زیر نگرانی حافظ غلام مصطفی طاہر سیکٹر انچارج TMQ،محمد کلام (ناظم TMQیونین کونسل کانوالٹ) جس میں نقابت حافظ محمد علی (ناظم تربیت TMQڈسکہ) نے فرمائی تلاوت اور نعت محمد عرفان منڈ نے سعادت حاصل کی
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام امپیریل پیرج ہال سمبڑیال روڈ ڈسکہ میں مصطفوی ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں تمام یوسی اور یونٹ کے عہدیدران نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کی سعادت محترم محمد عرفان منڈ نے حاصل کی، جبکہ محمد اسلم بسراء صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے کنونشن میں شریک معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
یوتھ انٹرنیٹ بیورو سیالکوٹ کے زیراہتمام سوشل میڈیا رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں راشد محمود باجوہ ( صدر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ)، عثمان بٹ (صدرMYL سیالکوٹ) کے علاوہ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کارکنان نے بھی شرکت کی۔ کیمپ کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت حافظ عمیر قادری (سیکرٹری سوشل میڈیاMYL سیالکوٹ) نے حاصل کی۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 3 یونین کونسل جامکے چیمہ، بھگت پور اور یونس آباد میں عزم انقلاب کنونشنز منعقد ہوئے جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرامز کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن میں استقبالیہ کلمات محمد اسلم بسرا صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ ادا کیے۔ اس موقع پر انجئینر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی، علاوہ تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان اور عہدیداران بھی موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک و قوم کے بچے بھوک سے مررہے ہیں اور کوئی ان کا حال پوچھنے والا نہیں ہے۔ آج جو غربت اور بے روزگاری سے تنگ ہیں وہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ایک کروڑ نمازیوں کی کھڑی ہونے والی جماعت میں شامل ہو جائیں جس کے نتیجے میں بہت جلد اس ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ سیالکوٹ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ ڈسکہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ پسرور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ تحصیل سمبڑیال کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، نائب ناظم دعوت علامہ ظہیر احمد نقشبندی اور تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب میں ساجد محمود بھٹی اور علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے کارکنان کو ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کے سلسلہ میں خصوصی ہدایات دیں۔
تحریک منہاج القران تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام پیغام حسین علیہ السلام کانفرنس چاند میرج ہال کالج روڈ ڈسکہ میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت عبد الرحمن بھٹی اور حاجی محمد سلیم سلہری نے کی۔ کانفرنس میں زونل کوآرڈینیٹر گوجرانوالہ ڈویژن ساجد محمود بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں پوری تحصیل سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام تین روزہ پیغام امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا تیسرا پروگرام 10 اپریل کو صاحب میرج ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر صاحبزادہ علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے ’’اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.