سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام تین روزہ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا دوسرا پروگرام 9 نومبر کو صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران کے علاوہ علاقے کی معروف و مشہور سماجی اور سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ امام حسین (علیہ السلام) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت راشد محمد باجوہ صدر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے کی، جبکہ محمد سلیم بٹ چیئرمین MDF ضلع سیالکوٹ نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد عرفان الحق نے حاصل کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے رفقاء اور عہدیدران کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام تحصیل سیالکوٹ میں آئیں دین سیکھیں کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب یکم اکتوبر 2013ء کو مختلف مقامات پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی نائب ناظم تربیت مجاہد حق نواز، محمد محمود احمد قادری، سرپرست منہاج القرآن بھڑتھ حافظ معراج احمد قادری (ساؤتھ افریقہ)، صدر تحریک منہاج القرآن بھڑتھ چوہدری محمد صفدر اور ناظم تحریک منہاج القرآن بھڑتھ حاجی جمیل احمد چشتی نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سمبڑیال کے زیراہتمام 21 ستمبر 2013 کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ساجد محمود بھٹی ذونل ناظم تنظیمات، علامہ ظہیر احمد نقشبندی زونل ناظم دعوت، ثناء اللہ ربانی صدر پاکستان عومی تحریک سمبڑیال اور محمد سلیم میر صدر تحریک منہاج القرآن سمبڑیال نےخصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام 14 ستمبر 2013 بروز ہفتہ میرج ہال میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی اور مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن آڈھا تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام غریب اور نادار افراد میں راشن تقسیم کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد اسلم بسراء صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے علاوہ اللہ رکھا قادری نائب صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ زاہد چوہان، ڈاکٹر وارث آف بھیڑہ، ملک غلام مرتضی آف بھیڑہ، محمد راشد آف بھیڑہ نے شرکت کی۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مستحق لوگوں میں رمضان فری پیکج تقسیم کیا گیا جس میں چاول، چینی، آٹا، گھی، دالیں، روح افزاء اور کھانے پینے کی اشیاء دی گئیں۔ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ ہر سال سینکڑوں گھروں میں راشن تقسیم کرتا ہے جس میں عبد الرحمن بھٹی آف ناروے بھی بھر پور تعاون کرتے ہیں۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن دھد و بسراء کے زیراہتمام رمضان المبارک میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں غریب اور نادار لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اشیاء میں آٹا، چاول، چینی، گھی، دالیں، روح افزاء وغیرہ شامل تھیں۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سیالکوٹ کے نواحی علاقہ گوندل میں منہاج القرآن لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ لائبریری کے قیام کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد سلیم بٹ، صدر تحریک منہاج القرآن راشد محمود باجوہ، ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عرفان الحق، صدر منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن سعید اقبال بلوچ اور قاری اعظم چشتی کے علاوہ علاقے کی معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔
یوتھ انٹرنیٹ بیورو سیالکوٹ کے زیراہتمام یارک شائر ہوٹل میں مؤرخہ 26 مئی 2013ء بروز اتوار کو نوجوان رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے شعبہ منہاج انٹرنیٹ بیورو سے چار رکنی ٹیم نے خصوصی شرکت کی۔ اس ٹریننگ کیمپ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جن میں (i) سوشل میڈیا کا عمومی تعارف، (ii) ٹوٹر کا تفصیلی تعارف اور (iii) سوشل میڈیا کا عملی استعمال شامل تھا۔
پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ظہیر احمد نے کہا کہ موجودہ نظام انتخابات میں اگر ایک امیدوار کروڑوں روپے لگا کر اس الیکشن میں حصہ لے رہا ہے تو اس نے کرپشن کے ذریعے پھر اپنا پیسہ آتے ہی نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ نظام ہے جس میں غریب کی غریبی کے لیئے، معیشت کی بہتری کیلئے اور پاکستان میں جاری لوڈ شیڈنگ سمیت غریب لوگوں کی بنیادی ضروریات کا کچھ بھی نہیں ہوگا۔
مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 4 مئی 2013 سیالکوٹ پریس کلب میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے اندر ہونے والے الیکشن کسی بھی طرح شفاف نہیں ہونگے۔
ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ میں دبی ہوئی اس غریب پاکستانی قوم پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کو کرپٹ سسٹم کے اندر ہونے والے انتحابی ڈرامے کے بارے میں سوچنے کی حس مار ڈالی ہے غریب عوام کو اس بات کا شعور نہیں کہ ان کے ساتھ الیکشن کے نام پر کتنے بڑے ظلم پر مبنی ڈرامہ ہونے جا رہا ہے۔
سیالکوٹ 27 مارچ تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہواجس کی صدارت صدر تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ راشد محمود باجوہ نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلا وت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ احتشام محمود ملک نے حاصل کی اس کے بعد نعت رسول مقبول کی سعادت محمد عرفان الحق نے حاصل کی۔اجلاس Vote For None سلسلہ کے دھرنوں کے لیے انتظامی پالیسی پر بحث کی گئی اور ضلع بھر میں الیکشن کے دن دھرنا اور ریلی کے راستوں اور دیگر تفصیلات کو فائنل کیا گیا۔ اجلاس میں عہدیداران نے کہا کہ گیارہ مئی کو ہونے والے الیکشن کے دن دھرنا دے کر، کرپٹ سسٹم کے خلاف اپنی پر امن آوازکوبلند کرنا ہے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ راشد محمود باجوہنے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ احتشام محمود ملک نے کی اور نعت رسول مقبول کی سعادت محمد عرفان الحق نے حاصل کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.