سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یورپین کونسل زون تھری کے صدر محمد اقبال وڑائچ کی زیرِ صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ہوا، جس میں MEC کے جنرل سیکریٹری فیصل نجیب بھی موجود تھے، اجلاس میں منہاج القرآن اسپین کی تنظیمِ نو کی گئی۔
منہاج یورپین کونسل کے زیرِاہتمام 13 فروری 2017 کو بارسلونا اسپین میں ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی تمام تنظیمات کے تمام فورمز نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سپین بارسلوناکے زیرِاہتمام 27 نومبر 2016 کو استقبال ربیع الاول کی محفل کا انقعاد کیا گیا،جس میں خواتین نے بچوں سمیت شرکت کی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دکھایا گیا۔ محفل میں بچوں نے نہایت خوبصورت انداز میں پلے کارڈز ایکٹ کیے، جو سنت نبوی اور معمولات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ترغیب پر مشتمل تھے۔
صدر منہاج القران اوسپتالیت (سپین) محمد فہیم انصاری کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے 1 جنوری 2016 کو مرکز منہاج القران اوسپیتالیت میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں اوسپتالیت اور بارسلونا بھر سے دوست احباب نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت مرکز منہاج القران اوسپیتالیت کے طالب علم حافظ محمد سعد نے حاصل کی
ارسلونا: منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین نے بارسلونا میں پیرس کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف احتجاجی نکالی جس مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز رامبلا ڈیل راول سے ہوا۔ ریلی میں پاکستانی، مراکشی اور بنگلہ دیشی کمیونٹی سمیت مقامی افراد بھی شریک تھے۔ احتجاج کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ترجمان محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ کوئی مذہب معصوم لوگوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ہم دہشت گردی کے کسی بھی قسم کو مسترد کرتے ہیں اور ہم اس طرح کے اقدامات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں سمجھتے ہیں۔
بارسلونا (یوسف چوہدری) پاکستان عوامی تحریک بادالونا کے قیام کے سلسلے میں بادالونا شہر میں کھلے مقام پر عوامی جلسہ کی صورت میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی قیادت سمیت رفقاء، کارکنان اور وابستگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عطا المصطفیٰ کیلانی نے حاصل کی
محترمہ غزالہ حسن قادری نے سپین میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی گود انسان کی پہلی درس گاہ ہے۔ ماں کا جذبۂ ایمان جتنا زیادہ ہوگا یہ درس گاہ اتنی ہی بلند معیار کی حامل ہوگی اور اس میں پلنے والے بچوں کی تربیت اتنی ہی عمدہ ہوگی۔ عربی میں ماں کو ’’ ام‘‘ کہا جاتا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی ’اُمّی‘ کہا گیا ہے۔ اس میں لفظی نسبت کے ساتھ ساتھ ایک معنوی نسبت ہے اور وہ یہ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساری انسانیت کے لیے رحمت و شفقت تھے اور ماں اپنی اولاد کے لیے سراپا محبت و شفقت ہوتی ہے۔
محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کیلئے نوجوان اس کا سرمایہ ہوتے ہیں ہم آج بھی سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہوں اور غریب، مظلوم، مسکینوں سمیت تمام طبقات کے یکساں حقوق کی اس جدوجہد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
علامہ صفدر مجید قادری نے یوم شہدائے بدر کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد ہمیشہ اللہ کے نیک بندوں کے ساتھ رہتی ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ حنین کے علاوہ کبھی بھی کسی جنگ میں مسلمانوں کی تعداد میں کثرت نہیں رہی بلکہ جنگ بدر میں تو دشمنوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی تعداد انتہائی کم اور سازوسامان تو نہ ہونے کے برابر تھا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز اوسپیتالیت کی تنظیم نو 4 جولائی 2015ء بروز ہفتہ بمطابق 17 رمضان المبارک کی شام اوسپیتالیت مرکز میں منعقد کی گئی جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، تلاوت کی سعادت قاری محمد مسعود نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت معروف ثنا خوان عبدالقدیر خان نے حاصل کی
عوامی تحریک کیطرف سے پاکستان میں اتحاد واتفاق کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک سپین نے پاکستان مسلم لیگ ق سپین کے اعزاز میں ایک گرینڈ ڈنر افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ ذیشان کبابش پر منعقد ہونیوالی گرینڈ ڈنر افطار پارٹی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت افطار پارٹی میں شریک ایک ننھی بچی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت معروف سماجی شخصیت قاری عبدالرحمن نے حاصل کی، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ماہر قانون نوید احمد اندلسی نے سرانجام دئیے۔
القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو کے سلسلہ میں 26 اپریل 2014ء بروز اتوار بعد نماز ظہر منہاج اسلامک سنٹر بادالونا (بارسلونا، سپین) میں MQI سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدار ت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن بادالونا کے ممبران اور وابستگان نے شرکت کی، اجلاس میں منہاج القرآن سپین کی مرکزی تنظیم کے جن عہدیداران نے شرکت کی
بارسلونا (سپین) منہاج یورپین کونسل کی تنظیم نو کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس 6 سے 8 مارچ تک سپین کے شہر بارسلونہ میں منعقد ہوا، جس میں تمام منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹیو ممبرز شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوسرے دن منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے مختلف ممالک کے صدور اور سیکرٹری جنرلز کو مدعو کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجازاحمد وڑائچ نے کی، جبکہ خصوصی طور پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی این ای سی کے ممبران نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں رائج فرسودہ اور غریب دشمن نظام کے خاتمہ کے لیے پاکستان عوامی تحریک کا قیام 1989 میں عمل میں لایا گیا اور پاکستان میں تنظیمی نیٹ ورک کو یونین کونسل کے لیول تک پہنچایا گیا اور جس پیمانے پر اب پاکستان عوامی تحریک کو فعال کیا گیا اس سے پہلے ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کا ہمیشہ سے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔
اس موقع پر علامہ صفدر مجید نے قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ جو قوم اللہ کے دین کو چھوڑ دے گی اللہ ان کی جگہ ایک ایسی نئی قوم لائے گا جو اللہ سے محبت کرتی ہو اور اللہ ان سے محبت کرے گا اور اگر ہم نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین سے اپنے تعلق کو جوڑے رکھا تو پھر ہم ہی اللہ کے نزدیک محبوب بن کر رہیں گے اسی لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لوگوں کا دین سے تعلق مضبوط بنانے کا بیڑہ اُٹھایا اور وہ آج کامیابی سے دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.