سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
محمد اقبال چوہدری نے اپنی مختصراستقبالیہ گفتگو میں تمام اراکین کا گرم جوشی سے شکریہ ادا کیا اور 14 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلہ منعقد ہونے والے کامیاب پروگرام اور تقریب حلف برادری پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے آغاز کی طرح اپنے سفر میں بھی محنت، لگن اور خلوص کو شامل رکھا تو وہ دن دور نہیں جب عوامی تحریک سپین کی سب سے بڑی، منظم اور مضبوط پاکستانی سیاسی جماعت ہوگی۔
منہاج ویمن لیگ بادالونا (سپین)کی صدر محترمہ سعیدہ بیگم کے شوہر اور منہاج نعت کونسل سپین کی انچارج محترمہ طیبہ سرور کے والد محترم حاجی محمد سرور طاہر 19 مارچ 2015ء کو رضائے الٰہی سے بادالونا (سپین) میں انتقال کر گئے۔ان کی وفات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور منہاج ویمن لیگ سپین کے جملہ عہدیداران نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور 25 مارچ کو سانتا کولوما (سپین) میں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔مرحوم کی تدفین ضلع گجرات کے قریب واقع ان کے آبائی گاؤں شادیوال میں 29 مارچ 2015ء بروز اتوار اداء کی جائے گی۔ مرحوم کے گھر والوں کی طرف سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر حسنات مصطفی نے گزشتہ دنوں بارسلونا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر وکالت کی ڈگری حاصل کر لی ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے رہنماؤں کی طرف سے ان کو مبارک باد دی گئی ہے۔
19 فروری بروز جمعرات فاشزم، نسل پرستی اور اسلام فوبیا کے خلاف اتحادی جماعت کے ساتھ مختلف جماعتوں نے مل کر بارسلونا یونیورسٹی میں سیمینار منعقد کیا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کی ناظمہ ادیبہ سعدیہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی تقریر میں گلی محلے میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حاظرین کو اس بات پر سوچنے کےلیے مجبور کر دیا کہ اگر اسلام کا مطلب امن ہے اور فوبیا کا مطلب خوف ہے تو کیا ہم امن سے ڈرتے ہیں، یا پھر ہم امن کے راستے کی بجائےخوف کے راستے پر چلنے کے خواہش مند ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی سیکریٹری جنرل بلال یوسف کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں، تنظیم کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کی منظوری کے بعد صدر محمد اکرم بیگ نے محمد عتیق قادری کو نیا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔ بلال یوسف مارچ 2014 سے اس ذمہ داری پر فائز تھے جب کہ اس سے قبل وہ منہاج یوتھ لیگ سپین میں ناظم مالیات اور صدر بھی رہ چکے تھے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نو منتخب سیکریٹری جنرل محمد عتیق قادری اب تک جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین ممالک میں موجود تنظیمات کی نگران باڈی منہاج یورپین کونسل کا 2 سالہ دورانیہ مکمل ہونے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی قیادت کی طرف سے سال 2015 تا 2017 کے لئے نئی ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا گیا، مرکزی سیکرٹریٹ سے نظامت امور خارجہ کی طرف سے 14 جنوری 2015ء کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق اعجاز احمد وڑائچ (ناروے) کو تیسری مرتبہ صدر اور بلال اپل (ڈنمارک) کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے
پیرس میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف گزشتہ روز بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمات نے Rambla Raval پر مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ کاتالان اور سپانش میڈیا، شامی اور مراکشی تنظیموں کے نمائندوں، پاکستانی ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری، کاتالان ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور،مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، سابق اور موجودہ ممبران پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر نوید احمد اندلسی نے اپنی گفتگو میں طلبہ کو تلقین کی کہ وہ سپانش زبان کو اپنے روزگار کی تلاش کے لئے بھی استعمال کریں مگر اس کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی ترویج کے لئے بھی استعمال کریں اور ہسپانوی زبان سیکھنے کے عمل کو مستقبل قریب میں بھی جاری رکھیں، انہوں نے طلبہ کو یہ تاکید بھی کی کہ وہ کلاس کے بعد بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سے اپنی وابستگی قائم رکھیں اور تحریک کے بارے مزید معلومات کے حصول کے لیے منہاج یوتھ لیگ سپین اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے اپنا تعلق قائم رکھیں۔
سیکرٹری انفارمیشن منہاج یورپین کونسل، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین محترم نوید احمد اندلسی کے والد محترم کی نماز جنازہ سپین میں ادا کر دی گئی ہے، جن کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا۔ مرحوم کی تدفین کھاریاں، پاکستان انکے آبائی گاوں میں کی جائے گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام مورخہ 22 جولائی 2014 کوسپین کے شہر لوگرونیومیں فلسطین کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں لوگرونیوکی تنظیموں نے بھر پورشرکت کی۔مقامی گورنر ہاؤس کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں جہاں دیگر ممالک اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے وہاں منہاج یوتھ لیگ لوگرونیوکے نوجوانوں نے بھی شرکت کی
17 جون کو رات کی تاریکی میں ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے کی رہائش گاہ پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور اس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد کی شہادت کے خلاف 19 جون 2014ء کو پاکستانی قونصلیٹ جنرل، بارسلونا کے سامنے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا جس میں بارسلونا میں پاکستانیو ں کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمات کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
17 جون 2014 کو رات کی تاریکی میں ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے کی رہائش گاہ پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور اس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد کی شہادت کے خلاف 19 جون 2014ء کو پاکستانی قونصلیٹ جنرل، بارسلونا کے سامنے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا جس میں بارسلونا میں پاکستانیو ں کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمات کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی
17جون 2014ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے رہنماؤں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے ذریعے ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ کے خلاف رات کی تاریکی میں پولیس گردی اور وہاں موجود کارکنان پر پولیس اہلکاروں کے وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت کی۔
منہاج القرآن سپین کے ترجمان اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب پولیس کی طرف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں تحریک کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، واقعے میں شہید ہونے والے عظیم کارکنان کے عزم و ہمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
12 جون 2014ء بروز بدھ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اجلاس میں تنظیم کے عہدیداران نے ARY News کے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر دانش کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.