سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 19 مئی 2014 کو تحریک منہاج القران گوجرہ کے زیراہتمام ایک ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری علامہ رانا محمد ادریس نے کی۔ اس موقع پر 11 مئی کے حوالہ سے تمام فورمز کے کارکنان کو خصوصی طور پر مبارک دی گئی۔
کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے جعلی انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر فرسودہ نظام اور نااہل حکومت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر کے 60 اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بہت بڑی احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس میں تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ حکومت نے 11 مئی سے دو دن قبل ہی ٹرانسپورٹ، پٹرول پمپ، بسوں کے اڈے بند کروا دیے اور کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔
منہاج القرآن علماء کونسل گوجرہ کے زیراہتمام منہاج القرآن گوجرہ کے تحصیلی آفس میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد ادریس نے کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن گوجرہ سید سہیل شاہ، ناظم تحریک منہاج القرآن گوجرہ جناب شاہد فاروق اور صدر پاکستان عوامی تحریک منور احمد باجوہ اور صدر علما کونسل گوجرہ جناب سید امیر علی شاہ بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ کے زیراہتمام منہاج القرآن گوجرہ کے تحصیلی آفس میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت صدر تحریک منہاج القرآن گوجرہ سید سہیل احمد شاہ گیلانی نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر ویمن لیگ گوجرہ جناب اللہ رکھانے بھی شرکت کی۔ کنونشن میں بذریعہ پراجیکٹر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا بیدارئ شعور سے متعلق خطاب سنایا گیا۔ کنونشن کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
ریاست پاکستان کے تحفظ اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تمام شہروں میں مظاہرے کئے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا، جس میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران و کارکنان سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ مفتی محمد ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دین امن و رحمت ہے، اسلام کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کی اجازت نہیں دیتا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تحصیلی آفس گوجرہ میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے محترمہ سیدہ شازیہ مظہر نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر صدر اور ناظمہ ویمن لیگ گوجرہ بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں مصطفوی کارکنان کو انقلابی جانثاران کی تیاری کے حوالے سے خصوصی بریف کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام نہاد جمہوری حکمران جن کا نعرہ تھا کہ ہم ہوم ورک کر کے آئے ہیں، ملک سے بے روزگاری، غربت اور دہشت گردی آتے ہی ختم کر دیں گے مگر افسوس کہ آج مہنگائی، بیروزگاری اور دہشت گردی پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ آج ملک و قوم کے بچے بھوک سے مررہے ہیں اور کوئی ان کا حال پوچھنے والا نہیں ہے۔
تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے زیراہتمام 02 مارچ 2014ء بروز اتوار سوشل میڈیا پر کام کرنے والے رضاکاران کے لئے تحصیل دفتر تحریک منہاج القرآن گوجرہ میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 40 سے زائد نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو حقیقی تبدیلی کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ہدایات شامل تھیں۔
گوجرہ () مؤرخہ 19 فروری 2014ء تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیر اہتمام قائد ڈے کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن گوجرہ سہیل شاہ اور تحصیل ناظم منہاج القرآن گوجرہ شاہد فاروق بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کی کارکردگی اور قائد ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت سابقہ ناظمہ تنظیمات لاہور محترمہ ساجدہ رفیق نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صدر ویمن لیگ محترمہ سفینہ شاہین، ناظمہ محترمہ حافظہ سرفراز اور محترمہ ساجدہ رفیق نے خصوصی خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ گوجرہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے آمد رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے سلسلہ میں ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں نے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدارن نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام نئے دفتر کے افتتاح کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداران وکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی اور تحریک منہا ج القرآن گوجرہ کے نئے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ بعد ازاں علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کیا جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا۔
کانفرنس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے باجی گلشن ارشاد نے کہا کہ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) دور حاضر کی خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں، وہ تقوی، طہارت، زہد و ورع، حق پر ڈٹ جانے اور باطل سے ٹکرانے کے پیغام کی امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے اسی پیغام کی امین بن کر وقت کے یزیدی نظام سے ٹکرانے کا جذبہ لیکر سرگرم عمل ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.