کراچی: بیداریء شعور کانفرنس

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام بیداری شعور کانفرنس منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم اور نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

احمد نواز انجم نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا صرف کرپشن اور پاکستان کے عوام پر مسلط 200 خاندانوں کی فلاح ہے۔ پچھلے پانچ ماہ میں سٹیٹ بنک آف پاکستان نے 131 دنوں میں 751 ارب روپے کے نئے نوٹ چھاپے ہیں جو کہ پونے چھ ارب یومیہ بنتے ہیں۔ افراط زر کا طوفان آ گیا ہے، پچھلے چھ ماہ میں افراط زر 5.9 فیصد سے بڑھ کر 10.9 فیصد ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے راتوں رات فیصلے مسلط کر دیے جاتے ہیں، حکومت نے اڑھائی کروڑ کی سرمایہ کار پر چھان بین نہ کرنے کی پالیسی کو پارلیمنٹ میں لائے بغیر 50 ارب میں تبدیل کر کے ملک میں کرپشن سے اکٹھی کی گئی کمائی کو جائز قرار دیے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پچھلے چھ ماہ میں حکومت نے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں پچاس فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے، بجلی 16 روپے فی یونٹ کر دی گئی ہے، اشیاء ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔

رانا ادریس قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہی وقت ہے قوم کرپشن، ظلم، بربریت اور اجارہ داری کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اداروں کی مضبوطی اور نوجوانوں کی فلاح کے لیے قوم کو انقلاب کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دینا ہو گا۔ ہمارا مشترکہ فریضہ ہے ہم نے قائد اعظم کا دیا ہوا پاکستان بچانا ہے، ہم نے لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں لیا ہوا ملک بچانا ہے، ہم نے لا الہ الا للہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے نام پر لیے ہوئے ملک کو بچانا ہے، قوم کی غیرت کو بچانا ہے، اس ملک کو عدل و انصاف دینا ہے۔

تبصرہ

Top