شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب ’’پیغمبر اسلام کا اصل خاکہ‘‘ کا سویڈش زبان میں ترجمہ شائع ہو گیا

حضور نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس تمام انسانوں کے لیے کامل نمونہ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
تقریب رونمائی سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب
تقریب میں عرب شیوخ شیخ صلاح الدین برقہ، شیخ تاج الدین فرفور سمیت مذہبی و علمی شخصیات کی شرکت

Danish translation of Dr Tahir ul Qadri book published

لاہور(24 فروری 2023) سویڈن، مالمو میں بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’پیغمبر اسلام کا اصل خاکہ‘‘ کا سویڈش زبان میں ترجمہ اور تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کی ذات تمام انسانوں کے لیے کامل نمونہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اِس کتاب میں حضور نبی اکرم ﷺ کی شخصیت، حسن و جمال، سیرت و کردار، اَخلاق و اَوصاف، جود و سخا، عدل و اِنصاف، اِنسانی ہمدردی، محبت و اُلفت اور عظمت و شان کا اَصل خاکہ پیش کیا ہے۔

کتاب کے ورق ورق اور سطر سطر میں پیغمبر اسلام ﷺ کی حیات بخش، فیض رساں اور انسان دوست سیرت کی نورانی کرنیں پھوٹتی نظر آئیں گی۔ یہ ایمان افروز کتاب سیرت طیبہ پر لکھی جانے والی کتب میں اَہمیت و مؤثریت اور جامعیت کے اِعتبار سے بہت عشق آمیز، روح پرور اور فقید المثال ہے۔

چئیرمین سپریم کونسل نے مزید کہا کہ ایک اچھا مسلمان بننے کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کو پڑھیں، سمجھیں اور اس پر عمل پیرا ہوں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے زندگی کے ہر پہلو کے حوالے سے ایسی عظیم تعلیمات عطا فرمائی ہیں جو زندگی میں حسن توازن پیدا کرنے کی ضمانت دیتی ہیں۔

Danish translation of Dr Tahir ul Qadri book published

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب کا سویڈش ترجمہ کی اشاعت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماؤں بابر شفیع شیخ اور انکی پوری ٹیم کی مبارکباد دیتے ہوئے شاندار کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں عرب شیوخ شیخ صلاح الدین برقہ، شیخ تاج الدین فرفور، ڈاکٹر ادریس احمد الازہری اور علامہ محمد اویس قادری سمیت، سیاسی، سماجی، مذہی، کاروباری اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top