منہاج القرآن تائیوان کے زیراہتمام حلقہ درود و فکر کا انعقاد

مورخہ: 13 مئی 2023ء

Program Halqa e Durood Taiwan

منہاج القرآن تائیوان کے زیراہتمام 13 مئی 2023 کو تائیوان کے شہر تائی پے نیشنل تائیوان یونیورسٹی اکیڈمیا سکینیا تائیوان (National Taiwan University and Academia Scinia Taiwan) میں 20واں حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔

حلقہِ درود کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد ڈاکٹر مجاہد مستقیم نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ حلقہ درود و فکر میں ظہیر احمد (جنرل سیکٹری منہاج القران انٹرنیشنل تائیوان) اور معاذ اعجاز (ممبر منہاج ایشین کونسل) نے آنلائن شرکت کی۔

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے ‎ڈائریکٹر نظامت دعوت و تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے ’’دین اسلام کا اصلی چہرہ‘‘ کے موضوع پر پُراثر گفتگو کی اور مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔

علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے حلقۂ درود و فکر کے شاندار انتظامات پر خصوصی مبارکباد دی۔ نشست کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Program Halqa e Durood Taiwan

تبصرہ

Top