”یونیورسل پیس فیڈریشن“ کا پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کیلئے سفیر امن ایوارڈ

ایوارڈ یو این ہیڈ کوارٹر ویانامیں دیا گیا، 2024ء کانفرنس کیلئے مہمان اعزاز کا بھی سٹیٹس

dr hussain qadri address in UN

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو ”یونیورسل پیس فیڈریشن“ کی طرف سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر آسٹریا (ویانا) میں سفیر امن کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے انجام دی جانے والی گراں قدر عالمی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا اور اُنہیں بین المذاہب عالمی کانفرنس 2024ء کے لئے ”کی نوٹ سپیکر“ اور مہمان اعزاز کا سٹیٹس بھی دیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعتدال اور رواداری الوہی مذاہب کی مرکزی فکر ہے، باہمی الفت و محبت کی فکری بنیادوں پر ایک پرامن بین الاقوامی برادری کی تشکیل ممکن ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مکہ میں جب پیغمبر امن و سلامتی ﷺ کے اصحاب پر ظلم و ستم کا بازار گرم ہوا تو انہوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ اس وقت وہاں کا بادشاہ عیسائی تھا اور قرآن میں حبشہ کو سچائی کی سرزمین کہا گیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11 اگست 1947ء کو بانی پاکستان محمد علی جناحؒ نے واضح کر دیا تھا کہ اقلیتیں اپنی مذہبی عبادات کی انجام دہی اور ثقافت و روایات پر عمل پیرا ہونے کے حوالے سے مکمل طور پر آزاد ہیں، اقلیتیں پاکستان میں محفوظ اور قومی ترقی کے دھارے میں برابری کی بنیاد پر شامل ہیں۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کو عالمی ایوارڈ ملنے پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد و دیگر راہنماؤں نے مبارکباد دی ہے۔

dr hussain qadri address in UN

dr hussain qadri address in UN

dr hussain qadri address in UN

dr hussain qadri address in UN

dr hussain qadri address in UN

dr hussain qadri address in UN

dr hussain qadri address in UN

تبصرہ

Top