تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Mehfil e Milad under MQi dublin Ireland

ڈبلن، آئرلینڈ (وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سینٹر ڈبلن میں ایک پرنور محفل میلاد النبی ﷺ منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے عشاقانِ مصطفی ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز حافظ تنویر حسین اور محمد ایان نے تلاوتِ کلام مجید سے کیا۔ نوید بٹ، عبداللہ طارق، خرم نوید، برہان احمد، رضوان احمد طور، حمزہ آصف اور کاظمی برادران نے دف کے ساتھ حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جس سے حاضرین محفل پر روحانی کیفیت طاری ہو گئی۔

نقابت کے فرائض تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری محی الدین نے انجام دیے۔ خصوصی طور پر پاکستان سے تشریف لائے پی ایچ ڈی ریسرچر، شاعر اور مصنف رانا خالد محمود قیصر نے بھی شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا، جسے حاضرین محفل نے بہت سراہا۔

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے اپنے خطاب میں میلاد النبی ﷺ منانے کی شرعی حیثیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیرتِ طیبہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور محبتِ رسول ﷺ کے فروغ کے لیے محفل میلاد کا انعقاد کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اللہ رب العزت نے حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کو انسانیت کے لیے سب سے بڑی نعمت قرار دیا اور قرآن کریم میں اس پر خوشیاں منانے کا حکم بھی دیا۔

محفل کے اختتام پر حاضرین نے کھڑے ہو کر بارگاہِ رسالت ﷺ میں درود و سلام پیش کیا۔ اس کے بعد عالم اسلام، پاکستان کی ترقی و خوشحالی، اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ حاضرین کی تواضع عمر خان اور رضوان احمد طور کی جانب سے ضیافت میلاد سے کی گئی۔

Mehfil e Milad under MQi dublin Ireland

Mehfil e Milad under MQi dublin Ireland

Mehfil e Milad under MQi dublin Ireland

Mehfil e Milad under MQi dublin Ireland

Mehfil e Milad under MQi dublin Ireland

تبصرہ

Top