سائپرس کی معروف روحانی شخصیت شیخ نور محمد الکبانی کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے سائپرس کے معروف عالم دین و روحانی شخصیت شیخ نور محمد الکبانی نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عزت ماب شیخ نور محمد الکبانی کے والد گرامی شیخ ہشام کبانی اور ان کے بزرگ دادا شیخ محمد ناظم عادل الکبانی کے علمی مقام و مرتبہ اور عالم اسلام کے لیے ان کی گرانقدر خدمات کی تحسین کی۔ شیخ الاسلام نے شیخ نور محمد کبانی کے ساتھ ان کے بزرگوں کے متعلق اپنی یادوں کا بطور خاص تذکرہ کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملاقات کے دوران اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ شیخ نور محمد اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اور انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور ان کی روحانی وراثت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ شیخ نور محمد الکبانی نے بھی شیخ الاسلام کی علمی و تحقیقی خدمات اور امت مسلمہ کی عملی و فکری راہنمائی کو سراہا اور کہا کہ ہمارے بزرگ شیخ الاسلام کی خدمات اور علم و فضل کا بڑے اچھے الفاظ میں تذکرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخلص اہلِ علم زمین پر اللہ کی نعمت ہوتے ہیں جو امت کو بھٹکنے سے بچاتے ہیں اور دین متین کو اس کی اصل کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ شیخ نور محمد نے شیخ الاسلام کی عربی زبان میں تصنیفات پر مسرت کا اظہار کیا اور اسے امت کا مشترکہ علمی و فکری اثاثہ قرار دیا۔
تبصرہ