منہاج یونیورسٹی لاہور اور دی فیوچر ریسرچ کوالالمپور کے درمیان معاہدے پر دستخط
پُتراجایا، ملائیشیا – 4 اگست 2024: ملائیشیا کے دارالحکومت پُتراجایا میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں منہاج یونیورسٹی لاہور اور دی فیوچر ریسرچ کوالالمپور کے مابین تحقیقی تعاون کا معاہدہ (MoU) طے پایا۔
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکاءِ تقریب سے آن لائن خطاب کیا۔ اس بین الاقوامی تقریب میں چیف منسٹر ملائیشیا، ہائی کمشنر برطانیہ، ہائی کمشنر آسٹریلیا کے علاوہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز اسکالرز اور محققین نے شرکت کی۔ یہ معاہدہ تحقیق، علم کے تبادلے، اور عالمی سطح پر تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی، جن میں میاں علی عمران (صدر منہاج ایشین کونسل)، عبدالرسول بھٹی (صدر منہاج القرآن ملائیشیا)، راجہ زاہد محمود (نائب صدر پاکستان عوامی تحریک)، قاسم خان، عمر القادری (صدر منہاج ویلفیئر ملائیشیا)، محمد فیاض شامل تھے۔
یہ معاہدہ منہاج یونیورسٹی کی بین الاقوامی تعلیمی میدان میں مؤثر موجودگی اور ترقی کا مظہر ہے جو پاکستان اور ملائیشیا کے اداروں کے مابین علمی ربط کو مزید مضبوط کرے گا۔
تبصرہ