منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کے زیراہتمام بین المذاہب مکالمہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام "بین المذاہب مکالمہ" کے عنوان سے مورخہ 9 جنوری منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پروگرام منعقد ہوا جس میں UnescoCat (یونیسکو کتالونیا) کے ڈائریکٹر Fransesc نے خصوصی شرکت کی۔ مسلمانوں کی نمائندگی منہاج القرآن بارسلونا کے علامہ عبد الرشید شریفی، محمد اقبال چوہدری، نویدا صغر اور محمد عدنان نے کی جبکہ دیگر مذاہب میں سے ہندوؤں کی طرہ سے Bakhti Das، عیسائیوں کی طرہ سے Jean Botsho اور Victoria، یہودیوں کی طرہ سے Jai Anguita نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مقامی اخبارات کے نمائندگان اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے علامہ عبد الرشید شریفی نے کیا جس کے بعد منہاج القرآن بارسلونا کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمد اقبال چوہدری نے اس پروگرام کے ایجنڈا کو اوپن کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس دور میں مذاہب سے دوری اور مادیت پرستی کے پھیلنے کے مسائل کا سامنا ہے۔ آج بین المذاہب محبت اور امن و آشتی کی ضرورت ہے مگر یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بین المذاہب مکالمہ، مذہبی رواداری کا ہروغ اور تمام مذاہب کا احترام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بین المذاہب امن کے لئے کوششوں کو تیز کرنا ہو گا تاکہ دنیا کو تباہی سے بچایا جاسکے۔

چائے کے وقفہ کے بعد سوال جواب کا دور شروع ہوا جس میں حاضرین نے اپنے سوالات کیے جن کے نمائندگان مذاہب نے جوابات دیئے۔ ان سوالات میں وجود باری تعالیٰ، انسانیت کے لیے فائدہ مند اور نقصان دہ اشیاء اور مادیت پرستی سر فہرست رہی۔ اس دوران نماز ظہر بھی ادا کی گئی۔ دن 2:30 پر اس تقریب کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

Top