بریگیڈیر (ر) اقبال احمد خان کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

منہاج القرآن

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیر (ر) اقبال احمد خان کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے گوشۂ درود میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، فیض رسول خان، انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، سید مشرف شاہ، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام، علامہ منہاج الدین، محمد ثناءاللہ و دیگر قائدین اور مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ سٹاف ممبران بھی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ بعدازاں محفل ایصال ثواب میں تلاوت قرآن مجید اور آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

آخر میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کروائی۔

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ

Top