سید محمد شمس الرحمن مشہدی حسینی حیدری کا شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کو 20 جلدوں پر مشتمل تفسیرِ قرآن مکمل کرنے پر ہدیہ تبریک

تفسیر القرآن

سجادہ نشین حسین آباد شریف اور سربراہ تحریک حسینیت پاکستان سید محمد شمس الرحمن مشہدی حسینی حیدری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کو 20 جلدوں پر مشتمل تفسیرِ قرآن مکمل کرنے پر اپنا منظوم ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔

لکھی جو ہے عربی میں یہ تفسیر مبارک
قائد تجھے یہ رِفعت و توقیر مبارک

پنجتن کی غلامی ہے عروجوں کی روانی
ہر لمحہ وفائے درِ تطہیر مبارک

جو خواب تمھارا ہے نظام مصطفوی کا
ہو جلد ہی اس خواب کی تعبیر مبارک

قرآن کے اور آل کے دامن سے تمسک
اس حکم کی ہر رنگ میں تشہیر مبارک

تحریر ہو تقریر ہو تحقیق یا تفسیر
ہے مشہدی حیدر کی یہ شمشیر مبارک

از قلم: سید محمد شمس الرحمن مشہدی حسینی حیدری
(سجادہ نشین حسین آباد شریف سربراہ تحریک حسینیت پاکستان)

تفسیر القرآن

تبصرہ

Top