نظامت تربیت کے زیراہتمام دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز

training workshop

منہاج القرآن کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں افتتاحی روز ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ سیشن کا بنیادی مقصد جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کارکنان کی ایسی تربیت کرنا ہے تاکہ مرکز سے لیکر یونین کونسل تک جب تنظیمات تحریک کا پیغام لیکر عامۃ الناس تک جائیں تو اس میں یکسوئی بھی ہو اور یکسانیت بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ مشن کا عِلم، امن اور محبت والا پیغام موثر اور دل پذیر انداز میں گراس روٹ لیول تک پہنچنا ہماری ذمہ داری ہے، جس کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈی نیشن انجینئر ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے، جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے دعوت کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ دور حاضر میں سوشل میڈیا، روایتی میڈیا کی نسبت خاصی مقبولیت پا چکا ہے اور عوام الناس کی گہری دلچسپی کا باعث بھی ہے، سوشل میڈیا جہاں نوجوان نسل کی دلچسپی، معلومات عامہ اور دیگر اہم ملکی و غیر ملکی خبروں کا ذریعہ ہے، وہیں نوجوان نسل کے لیے منفی اثرات اور اخلاقی بگاڑ کا باعث بھی بن رہا ہے، جسے محض وعظ و نصیحت کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا۔ لہٰذا نہایت ضروری ہے کہ عوام الناس اور بالخصوص نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے بارے میں رہنمائی اور ہدایات دی جائیں تاکہ نوجوان نسل اس جدید ترین میڈیا ٹول سے استفادہ کرتے ہوئے مشن کے پیغام کی ترویج و اشاعت اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

تربیتی ورکشاپ سے نائب ناظم اعلیٰ دعوت پروفیسر محمد سلیم چوہدری نے ٹرینرز کی بنیادی خصوصیات بیان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جب آپ کسی شخصیت یا ادارہ سے جڑ جاتے ہیں تو پھر آپ اس ادارہ کی فکر کے ترجمان اور آئینہ دار ہوتے ہیں اور لوگ آپ کے کردار میں اس ادارہ کو دیکھتے اور آپکی وجہ سے اس سے جڑتے یا کٹتے ہیں۔ لہذا ہمیں اپنے کردار کو انتہائی پختہ کرنا ہوگا تاکہ لوگ ہمارے کردار سے متاثر ہوکر تحریک کے قریب ہوتے چلے جائیں۔

ڈائریکٹر ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ غلام مرتضیٰ علوی نے منہاج القرآن کے نئے دعوتی پراجیکٹ "فہم دین" کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کے فہم کو شیخ الاسلام کے خطابات کے ذریعے رفقاء اور عامۃ الناس تک پہنچانے کے اس پراجیکٹ کا نام فہم دین رکھا گیا ہے جس میں ہم سوشل میڈیا کے تمام ٹولز کا موثر استعمال کرتے ہوئے اسلام اور تحریک کا پیغام لاکھوں لوگوں تک پہنچا سکیں گے۔

ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے شیخ الاسلام کی ای بک اور گوشۂ درود ایپ کا تعارف کرواتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ تحریکِ منہاج القرآن اِس پرفتن دور میں عشق و محبتِ رسول ﷺ کو زندہ کرنے کی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری حضور نبی اکرم ﷺ سے اُمت کا ٹوٹا ہوا تعلق بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اِس مقصد کیلئے آپ نے یکم دسمبر 2005ء کو تحریکِ منہاج القرآن کے مرکز پر گوشۂ درود قائم کیا، جو حرمین شریفین کے بعد کرۂ ارضی پر ایسا منفرد مقام ہے جہاں چوبیس گھنٹے، سال کے 365 دن، ہر لمحہ حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کئے جاتے ہیں۔ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی طرف سے گوشۂ درود ایپ بنایا گیا ہے اور ایپ بنانے کے بعد اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ آن لائن ہمارے ساتھ جڑ چکے ہیں۔

تقریب میں شمالی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر زون سے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ٹریننگ سیشن کے دوران شرکاء نے سوالات بھی کیے، جس پر مرکزی ٹیم کی جانب سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور جوابات پر شرکاء نے نہایت اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ ٹریننگ سیشن کے دوسرے روز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔

training workshop

training workshop

training workshop

training workshop

training workshop

training workshop

تبصرہ

Top