ڈاکٹر علی وقار قادری کی والدہ محترمہ کی پہلی برسی پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

دعائیہ تقریب

ڈائریکٹر لارل ہوم سکولز ڈاکٹر علی وقار قادری کی والدہ محترمہ کی پہلی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آپ نے خطاب بھی کیا۔ دعائیہ تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا، جس کے بعد تلاوت و نعت خوانی بھی ہوئی۔ ثناء خوانوں نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مدح سرائی کی۔

آخر میں چیئرمین سپریم کونسل اور شرکاء نے مرحومہ کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔ تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، علامہ غلام عباس نقشبندی، عبدالرحمٰن، راشد حمید کلیامی، محمد ناصر ایڈووکیٹ و دیگر قائدین اور منہاج یونیورسٹی کے پروفیسرز شریک تھے۔

دعائیہ تقریب

دعائیہ تقریب

دعائیہ تقریب

دعائیہ تقریب

دعائیہ تقریب

دعائیہ تقریب

دعائیہ تقریب

تبصرہ

Top