منہاج انٹرنیٹ بیورو کی تیار کردہ گوشہ درود موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح

Gosha e Durod Mobile App

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی تیار کردہ گوشہ درود موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا، لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ کے دوران افتتاحی تقریب میں انہوں نے گوشہ درود کی موبائل ایپ کو ڈاون لوڈ کر کے باقاعدہ لانچ کیا، اس موقع پر انہوں نے گوشہ درود کی موبائل ایپ ڈویلپ کرنے پر ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، آئی ٹی مینجر محمد ثناء اللہ اور انکی پوری ٹیم کو خصوصی مبارکباد بھی دی۔

منہاج انٹرنیٹ بیورو کی طرف سے گوشہ درود کی موبائل ایپ کو ٹیکنالوجی اور دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق نہایت خوبصورت لے آؤٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ ایپ کی نمایاں ترین سہولت میں صارف موبائل ایپ کے ذریعے اپنا پڑھا گیا درود پاک اور تلاوت قرآن منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود میں آنلائن جمع کروا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ گوشہ درود ایپ میں اسماء الحسنیٰ، اسماء النبی، درود پاک، کاؤنٹر تسبیح، نماز کے مسائل، حج و عمرہ کے احکام، فضائل درود پاک، وظائف پر مبنی کتب، حلقاتِ درود کی ڈاکومنٹری اور فضائلِ درود و سلام پر شیخ الاسلام کے خطابات بھی شامل ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں قائم کردہ مرکزی گوشۂ درود حرمین شریفین کے بعد کرۂ ارضی پر ایسا منفرد مقام ہے جہاں چوبیس گھنٹے، سال کے 365 دن، ہر لمحہ حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام باقاعدہ نظام کے تحت پیش کیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں دنیا بھر سے لوگ باقاعدہ 10 روزہ اعتکاف کے ساتھ گوشہ درود میں گوشہ نشینان ہوتے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں انجینئر محمد رفیق نجم، پروفیسر محمد سلیم چوہدری، غلام مرتضی علوی، سعید رضا بغدادی اور منہاج الدین قادری کے علاوہ شمالی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر زون کے ضلعی قائدین بھی موجود تھے۔

منہاج انٹرنیٹ بیورو اور منہاج القرآن کے گوشہ درود کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ اگر آپ بھی درودِ پاک پڑھنے کو اپنا معمول بنا چکے ہیں تو ابھی ایپ ڈاؤنلوڈ کرکے اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ دنیا بھر سے کروڑوں صارفین اور درود پاک پڑھنے والوں کا بھیجا گیا یہ درود پاک ہر انگریزی ماہ کے پہلے ہفتہ کو شیڈول گوشہ درود کی ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علیٰ النبیﷺ میں باقاعدہ پیش کیا جاتا ہے۔

گوشہ درود کا ایپ "get.gosha-e-durood.com" سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Gosha e Durod Mobile App

Gosha e Durod Mobile App

Gosha e Durod Mobile App

تبصرہ

Top