دو روزہ نیشنل یوتھ ایوارڈ تقریب کا افتتاح

یوتھ ٹیلنٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری
افتتاحی تقریب میں سینیٹر ولید اقبال، خرم نواز گنڈاپور، مظہرمحمود علوی دیگر کی شرکت
ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے: رہنما

National Youth Award ceremony under Minhaj Youth League

اسلام آباد (19 نومبر 2021) منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان کے چھپے ہوئے یوتھ ٹیلنٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ منھاج یوتھ لیگ اور ایجوکاسا انٹرنیشنل کو نیشنل یوتھ ایوارڈ اور رائزنگ پاکستان ایکسپو کے انعقاد پر بھرپور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

National Youth Award ceremony under Minhaj Youth League

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ  کی تعلیمات کا مرکز و محور نوجوان تھے کسی بھی ملک کے با صلاحیت اور پڑھے لکھے نوجوان اس ملک کی ترقی کا راز ہوتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ با صلاحیت نوجوانوں کو ایوارڈ دینے کی سوچ قابل تحسین ہے، انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر قاسم سوری نے چاروں صوبوں سے آنے والے رائزگ سٹارز نوجوانوں کو ایوارڈز بھی دیے۔

National Youth Award ceremony under Minhaj Youth League

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ساری زندگی نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے کردار کو سنوارنے پر محنت کی۔ منہاج یوتھ لیگ نے ملک بھر سے ایسے سینکڑوں نوجوانوں کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس یوتھ کا خزانہ ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کر کے پاکستان کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔

نیشنل یوتھ ایوارڈ میں ماریہ جدون، سونیا ستی، اسماعیل انعام، وقاص وحید، بینش قادر، سارہ احمد، ایاز، حنا انیس، سلویٰ انعام خان و دیگر کو ایوارڈز دیئے گئے۔

تبصرہ

Top