حضور غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ساری زندگی اسوہ رسول ﷺ پر عمل کرنے کی تعلیمات دیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

dr hassan qadri

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادرینے ایوان اقبال لاہور میں آستانہ عالیہ چشتیہ آباد کامونکی کے زیراہتمام منعقدہ محفل شانِ سیّدنا غوث الاعظمؓ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر امت مسائل و آلام سے نجات، باطنی سکون اور نفس مطمئنہ چاہتی ہے تو حضور غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات پر عمل کرے۔ آپ کی ساری زندگی علم اور انسانیت کے ساتھ محبت کرتے ہوئے گزری۔ آپ فنا فی الرسول ﷺ تھے۔ آپ نے کہا کہ جو آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات میں فنا ہوجاتا ہے وہ پیکرِ جودوسخا عفو و درگزر اور پیکر رحمت بن جاتا ہے۔

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو آقا ﷺ کی محبت سے اس طرح آراستہ کریں کہ شب و روز کا ہر لمحہ اطاعت مصطفیٰ ﷺ میں گزرے اور اسی فکر و مجاہدہ میں امت مسلمہ کو اپنا کھویا ہوا مقام اور عظمت رفتہ ملے گی اور پوری دنیا میں امن کی خیرات بٹے گی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بندہ اللہ تعالیٰ اور اس کے نبی مکرم حضرت محمد ﷺ کی سچی اطاعت تابعداری کو اپنا لیتا ہے تو پھر وہ اللہ رب العزت کی رحمتوں اور بے پایاں لطف و کرم کے حصار میں آ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن آقا ﷺ کی ذات سے قلبی و حبی تعلق مضبوط کرنے اور مصطفوی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ آج امت مسلمہ کو محبت، اعتدال، باہمی احترام اور صبرورضا کی مصطفوی تعلیمات کے سانچے میں ڈھلنے کی ضرورت ہے۔ یہی وہ مصطفوی طریق اور رویہ ہے جس سے دائمی امن و سلامتی کے انعامات حاصل ہونگے۔

تقریب میں پیر سید محمد خلیل الرحمٰن چشتی، پیر پروفیسر سید محمد جمیل الرحمٰن چشتی، دیوان حضرت عظمت سجادہ نشین پاکپتن شریف، پیر سید محمد نبیل الرحمٰن بخاری سجادہ نشین حضرت کرمانوالہ شریف، پیر سید تنویر حسین بخاری، پیر سید توقیر حسین بخاری، مفتی انتخاب عالم، علامہ رانا نفیس حسین، راجہ زاہد محمود، چوہدری عرفان یوسف، سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود، علامہ محمد حسن جماعتی کے علاوہ علمائے کرام، مشائخ عظام، تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان، معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، معروف ثناخوان مصطفٰیﷺ، اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اختتام پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کامیاب تقریب پر منتظمین کو مبارک باد دی اور خصوصی دعا بھی کی۔

dr hassan qadri

dr hassan qadri

dr hassan qadri

dr hassan qadri

dr hassan qadri

dr hassan qadri

dr hassan qadri

تبصرہ

Top