منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا کی ڈویلپنگ ٹیم کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات اور MDE پراجیکٹ پر بریفنگ

Minhaj Digital Encyclopedia developing team meets Dr Hassan Mohid ud Din Qadri

منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا (MDE) کی ڈویلپنگ ٹیم نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی اور ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں سرپرست آصف منہاس، عدیل خان، محمد افضل گجر، سید مخدوم حسین بخاری، حافظ عبدالرؤف، شعیب نذر، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، آئی ٹی منیجر محمد ثناء اللہ اور کونٹینٹ منیجر صابر حسین شامل تھے۔

منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا پراجیکٹ کی ٹیم نے پراجیکٹ کے امتیازات اور خصوصیات کے بارے میں چیئرمین سپریم کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ڈیجیٹل پروگرام میں ایپ وزیٹرز اور ریسرچرز کے لئے Google کی طرز پر برق رفتار searching سہولت دسیتاب ہو گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا کے پہلے فیز میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے 5 ہزار موضوعات کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور مختلف موضوعات پر تحقیقات شامل کی گئی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا پراجیکٹ کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں تصانیف اور ہزاروں خطابات منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا موبائل ایپ اور ویب ایپلی کیشن کی صورت میں ایک جگہ دستیاب اور یکجا ہوں گے جو تحقیق کے شعبہ سے وابستہ اسکالرز، علمائے کرام، یونیورسٹیز کے پروفیسرز اور اسلامیات کے اساتذہ کے لئے ایک تحفہ ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیز ٹو میں تفسیر القرآن، انسائیکلوپیڈیا آف حدیث اور مزید سینکڑوں کتب شامل ہوں گی۔ بتدریج سرچنگ سہولیات اور مواد میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ MDE ٹیم نے مزید بتایا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں موجود ابواب، سیکشنز، موضوعات کی فہرست کو بالترتیب ملاحظہ کیا جا سکے گا۔ منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا میں ابتدائی طور پر تین زبانوں عربی، انگلش اور اردو کی سہولت دستیاب ہو گی، جن زبانوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تحقیقی، تصنیفی کام کے تراجم ہورہے ہیں بتدریج ان زبانوں کو بھی MDE میں شامل کر دیا جائے گا۔ MDE ٹیم نے خوشخبری دی کہ فیز ون پراجیکٹ ان شاء اللہ فروری 2022ء میں لانچ ہو جائے گا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈیجیٹلائزیشن کے اہم کام کے فیز ون کی تکمیل پر پراجیکٹ پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی محنت کو بے حد سراہا۔

Minhaj Digital Encyclopedia developing team meets Dr Hassan Mohid ud Din Qadri

Minhaj Digital Encyclopedia developing team meets Dr Hassan Mohid ud Din Qadri

تبصرہ

Top