ناظم سیکرٹریٹ منہاج القرآن جواد حامد کی والدہ مرحومہ کی برسی پر محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

جواد حامد کی والدہ محترمہ کی برسی پر محفل میلاد کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد کی والدہ مرحومہ کی برسی کے موقع پر اُن کے ایصالِ ثواب کے لیے محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اقبال احمد خان، علامہ رانا نفیس حسین، سید الطاف حسین شاہ، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، میاں زاہد الاسلام، شفقت اللہ قادری، عرفان یوسف، مقصود احمد ملک، علامہ عین الحق بغدادی، ناصر اقبال ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس موقع پر جواد حامد کی والدہ محترمہ کے لیے بلندئ درجات کی دعا فرمائی۔

قبل ازیں عالمی شہرت یافتہ قاری نور احمد چشتی نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کرنے والوں میں اختر حسین قریشی، حسیب ارشاد چشتی، خرم شہزاد اور ظہیر بلالی شامل تھے۔ معروف اینکر پرسن صفدر علی محسن نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جواد حامد کی مشن کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہا اور ان کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

Top