مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

Dr Hassan Qadri

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدور اور ناظمین کیلئے تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بڑی شانوں والے آقا ہیں، آپ ﷺ کی سب سے بلند تر شان آپ کا اعلیٰ اخلاق والا ہونا ہے۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے آپ نے فرمایا کہ قرآن آپ کا اخلاق ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سچے پیروکار بننا ہے تو ہمیں سب سے پہلے اپنے اخلاق کی فکر کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات اور تربیت کا مرکز و محور اخلاق حسنہ اور کردار سازی ہے، انہوں نے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف اور تربیتی ورکشاپ میں شریک مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں کو ورکشاپ کا حصہ بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ نوجوانی میں اصلاح احوال اور خدمت دین کے لیے وقت نکالنا توفیق ایزدی اور ایک بڑی سعادت ہے۔

تربیت ورکشاپ سے مرکزی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ منہاج الدین قادری اور فرحان عزیز نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف نے چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا فکر انگیز خطاب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود، ضیاء الرحمن، زونل و ضلعی قائدین و کارکنان مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

تبصرہ

Top