وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد احمد چٹھہ کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

dr hussain qadri

وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیم کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد احمد چٹھہنے منہاج یونیورسٹی لاہور میںڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن گکھڑ کے رہنما اظہر شفیق چودھری، محمد شکیل شفیق، راحیل افضل بھٹی اور اصغر مہر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چودھری احمد چٹھہ نے وفد کے ہمراہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا۔ ملکی تاریخ کی پہلی روبوٹیک لائبریری کے وزٹ کے دوران انہوں نے حیرانگی اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں جدید لائبریری کا قیام خوش آئند ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمی میدان میں بے شمار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور شیخ الاسلام کی علمی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔ باشعور قوم ہی ایک مثالی معاشرہ قائم کر سکتی ہے اور تعلیم کے بغیر یہ ممکن نہیں۔ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں عصری ضروریات کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کی جا رہی ہے، اور یہ تعلیمی ادارے فکری تنگ نظری کا راستہ روکنے کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

dr hussain qadri

تبصرہ

Top