قرآن مجید قیامت تک کے لیے منبع رشد و ہدایت ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ’’فہم دین پراجیکٹ‘‘ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب

فہم دین پراجیکٹ

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فہم دین پراجیکٹ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید قیامت تک کے لیے منبع رشد و ہدایت اور ذریعہ راہنمائی ہے، اب کسی پیغمبر نے نہیں آنا، خاتم النبیین حضور نبی اکرم ﷺ نے دعوتِ حق کا فریضہ براہِ راست اُمتِ محمدیہ کو سونپا ہے، مصطفوی تعلیمات کو عصری تقاضوں کے مطابق خاص و عام تک پہنچانا ہر کلمہ گو مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے۔

فہم دین پراجیکٹ کے مشاورتی اجلاس میں صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اہم موضوعات پر ہزاروں خطابات اور سینکڑوں کتب تحریر فرمائیں اور آئندہ نسلوں کے ایمان کی حفاظت کی۔ منہاج القرآن کے ہر کارکن کی یہ ذمہ داری ہے کہ شیخ الاسلام کی آواز ہر کان تک پہنچائے اور مصظفوی تعلیمات کو فروغ دے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے عہدیداروں کی توجہ، احساسِ ذمہ داری اور دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے تمام تنظیمات اور ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ فہم دین پراجیکٹ کے عظیم دعوتی کام کو ترجیح دیں۔

اجلاس میں شریک تمام فورمز کے ذمہ داران اور فہم دین پراجیکٹ کے کوآرڈینیٹر حفیظ اللہ جاوید نے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

اجلاس میں ڈاکٹر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، علامہ مرتضیٰ علوی، حفیظ اللہ جاوید، میاں عبدالقادر، سدرہ کرامت، محمد ثناء اللہ، عادل ظہیر اور محمد رضا طاہر نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ اس موقع پر علامہ میر آصف اکبر، چوہدری عرفان یوسف، منصور قاسم اعوان اور شہباز طاہر المکی بھی موجود تھے۔

فہم دین پراجیکٹ

فہم دین پراجیکٹ

فہم دین پراجیکٹ

تبصرہ

Top