سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فروغِ دعوت کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور معاشرے کے تمام طبقات تک تحریک کا پیغام پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔ قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایا: بیشک اللہ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا، یہاں تک کہ وہ اپنے آپ میں خود تبدیلی پیدا نہ کر ڈالیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام رفاقت مہم 2025 کے سلسلے میں محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور محترمہ آمنہ ہاشمی نے ضلع راولپنڈی ساوتھ اور ضلع راولپنڈی سینٹرل کا دورہ کیا۔ اس وزٹ کا مقصد تنظیمی نیٹ ورکنگ کو مستحکم کرنا، ممبرشپ مہم کو فروغ دینا، اعتکاف رجسٹریشن کو مؤثر بنانا اور دعوت و تربیت کے اہداف کو واضح کرنا تھا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری واہ کینٹ میں منہاج ویلفیئر کے زیرِاہتمام منعقدہ شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحقین کے دکھ بانٹنا اور ان کے ساتھ دامے درمے سخنے کھڑے ہونا فی زمانہ افضل ترین نیکی اور سوشل سروس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات ہیں کہ جن کے پاس ضروریات زندگی کا سامان ضرورت سے زائد ہے وہ ان کو لٹا دیں جو کسی وجہ سے زندگی کی مالی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کا آغاز اسلام آباد سے کر رہے ہیں، سیاست کی بجائے ریاست کی حفاظت کرنا ہو گی، ملک سنگین بحرانوں کا شکار ہے نفرتوں کو کم کیا جائے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.