سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا شمالی کی تنظیمِ نو کی شاندار تقریب المراد مارکی، کوٹ مومن میں منعقد ہوئی۔ اس پُروقار اجتماع میں ضلع بھر سے وابستگان، کارکنان اور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں بھلوال، للیانی، بھیرہ، کوٹ مومن، ہجن اور سیال موڑ سے آنے والے کارکنان شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سٹی سرگودھا اور مصطفوی سسٹرز کے زیراہتمام 22 واں سالانہ جشنِ عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودھا کی معروف شخصیات سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور حمدِ باری تعالیٰ سے ہوا، جبکہ منہاج نعت کونسل اور دیگر نعت خواں خواتین نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن وادی سون کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے 2 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان جمع کیا گیا اور نائب ناظمِ اعلی انجینئر محمد رفیق نجم کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک کے 200 سے زائد مقامات پر امدادی کیمپس لگائے گئے، جن میں وادی سون بھی شامل ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے سرگودھا کا دورہ کیا، اس موقع پر بابر چودھری، منشاء الاسلام، اورنگزیب رضا خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.