سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام فیصل آباد میں 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں 12 جوڑوں کے نکاح و رخصتی ہوئی، جنہیں جہیز کا مکمل سامان بھی دیا گیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر پنجاب بشارت جسپال اور ممبر نیشنل اسمبلی خرم شہزاد اور ممپر پنجاب اسمبلی شکیل شاہد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، عہدیداروں اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کی اس کاوش کو سراہا۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی اور اسلامی علوم پر تحقیق کرنیوالے محققین کیلئے نسخہ کیمیا ہے، اسکے مطالعہ سے ہر طبقہ فکر کے افراد کو رہنمائی ملے گی۔ علم کی دنیا میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا تاریخ ساز اضافہ ہے جو تشنگانِ علم کو سیراب کرے گا اور نسل نو کو قرآنی تعلیمات سمجھنے اور زندگی میں نافذ کرنے، انتہا پسندی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تحریک ہے۔ نوجوانوں کی کردار سازی قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بیداری شعور مہم کا مرکز و محور ہے، وہ قرآنی تعلیمات کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی اور تکفیری مذموم پراپیگنڈہ سے بچا رہے ہیں۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف عصر حاضر میں خدمت قرآن کے ضمن میں ایک بڑی سعادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑانوالہ میں ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی‘‘ کے موقع پر کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ’’شب دعا‘‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
مؤرخہ 6 جنوری 2018 کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے زیراہتمام آل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ آل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن فیصل آباد سانحہ ماڈل ٹاؤن اور ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی مذموم حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے جس میں ن لیگ کی قیادت نوازشریف، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ سمیت بیوروکریٹس، پولیس افسران اور حکومت پنجاب کے اہلکاران ملوث ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع فیصل آباد کا اجلاس 09 مارچ 2017 کو ہوا۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل راناتجمل حسین، تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ناظم رانا ربنواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا ناصر نوید سیمت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد نے 25 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر سفیر امن سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارات تحریک منہاج القرآن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ سمینار میں بشارت عزیز جسپال، انجینئر محمد رفیق نجم، سید ہدایت رسول قادری، میاں کاشف محمود، رانا رب نواز انجم سمیت تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب میں 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی یاد اور اظہار عقیدت و محبت میں ضرب امن طلباء ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سنٹرل پنجاب کے صدرمیاں عنصرمحمود، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، صدر شاہدسلیم، ناصروارثی، محمد عامرگجر، محمدآصف عزیز، ملک سرفراز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کو انسانیت کے دشمن اور سفاک دہشتگردوں نے پشاور میں معصوم بچوں کو شہید کر کے قومی تاریخ کا المناک سانحہ برپا کیا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے موجودہ حکمران ہمارے 14 بے گناہ کارکنوں کے قاتل ہیں، جوڈیشل کمیشن نے بھی ماڈل ٹاؤن قتل و غارت گری کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو ٹھہرایا، قاتل حکمرانوں اور قاتل پولیس کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی قبول نہیں۔ ماڈل ٹاؤن قتل و غارت گری کے مرکزی کردار رانا ثناء اللہ کو ڈپٹی وزیراعلیٰ اور ڈاکٹر توقیر کو سفیر بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا شہداء کے خون کا قصاص لینے اور جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے جو موقف پہلے روز تھا وہی آج ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ عوامی فیمیلی میلہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا پاکستان کا کرپٹ، فرسودہ سیاسی نظام زمین بوس ہونے کو ہے، پاکستانی قوم گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینے کے لئے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مارچ کے مہینے میں پاکستان آ رہے ہیں اور انقلابی جدوجہد جہاں سے ختم کی تھی وہیں سے شروع کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غریب کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں آ جاتی اور یہ غریب کش نظام سمندر برد نہیں ہو جاتا۔
فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراونڈ میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب کے لئے عوام سے مالی مدد چاہتا ہوں کیوں کہ نہ تو میں سرمایہ دار ہوں اور نہ ہی میری جاگیریں ہیں جب کہ اسٹیبلشمنٹ کی بھی مدد حاصل نہیں ہے لہذا عوام مجھے ووٹ، سپورٹ اور نوٹ دیں تو میں انہیں قائد اعظم کا پاکستان واپس لوٹا دوں گا۔
فیصل آباد: شہر فیصل آباد میں پاکستان عوامی تحریک کا پنڈال سج گیا۔ رات گئے ہی لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جلسہ گاہ میں بیس ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں ۔ جبکہ سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات ہیں۔ فیصل آباد میں عوامی تحریک کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ رات گئے سے ہی بچوں اور بڑوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ پنڈال میں میلے کا سماں ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پی پی 72 فیصل آباد کے زیر اہتمام نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے سلسلہ میں سفیر امن سیمینار منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کی مہمان خصوصی مرکزی ناظم تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم تھے۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا۔ سیمینار میں ضلعی ناظم میاں کاشف محمود، مرکزی نائب صدرایم ایس ایم رانا تجمل حسین، پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر، صدر یوتھ لیگ ملک عامر اقبال، ضلعی صدر ایم ایس ایم محمد عامر مصطفوی و دیگر ضلعی و صوبائی عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام 16 فروری 2014ء بروز اتوار رضاکاران کے لئے ضلعی دفتر پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، کرپٹ نظام کے خاتمے اور مصطفوی انقلاب کیلئے سوشل میڈیا پر شب و روز رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے اس کیمپ میں شرکت کی۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو مصطفوی انقلاب کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ٹپس شامل تھیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.