سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دمبالو، سندھ میں منعقدہ ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عقیدہ ختمِ نبوت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاجدارِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے خود اپنے آخری نبی ہونے کا اعلان فرمایا، اور اس حقیقت کو قرآن و حدیث سے ثابت کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام منعقدہ اتحادِ اُمت کانفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ اتحادِ اُمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اتحاد صرف کانفرنسز اور تقریروں سے نہیں آتا بلکہ حقیقی اتحاد مل بیٹھنے اور عملی اقدامات سے ممکن ہوتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحصیل بھٹ شاہ، ہالا، مٹیاری میں صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے مزار پر حاضری پھولوں کی چارد چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے دورۂ مٹیاری کے دوران محمد علی وریا، شہباز احمد لطیفی، مرید حسین وریا، اور پروفیسر علی مراد بلوچ کی ملاقات۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور فکری و روحانی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
منہاج انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کراچی کا 4روزہ تنظیمی دورہ مکمل کرکے حیدر آباد پہنچ گئے، کارکنان نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے ملک پاکستان میں افراد معاشرہ کو امن، محبت اور رواداری کی راہ پہ گامزن کرنے کے لیے 25 ہزار مراکز علم کے قیام کا اعلان کیا ہوا ہے۔ جس کے تحت پہلے مرحلے میں ملک بھر میں تربیتی کیمپس کے زیر مراکز علم چلانے کے لیے معلمین کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان راشن پروگرام کی منعقدہ تقریب میں غرباء و مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما سید مشرف علی شاہ نے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں سماجی خدمات میں مصروف عمل ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ملک بھر میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کے مطابق غرباء اور ضرورت مند افراد میں رمضان راشن بیگز تقسیم کروا رہی ہے، اس تقسیم کا بنیادی مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہے۔
منہاج القرآن لوئرسندھ کے زیراہتمام حیدرآباد پریس کلب ہال میں 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹیڈیز کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن سندھ کے نائب صدر محمد عامر خواجہ نے کی۔ تقریب میں پاکستان پییلز پارٹی کے سینٹر مولا بخش چانڈیو مہمان خصوصی تھے۔ منہاج القرآن لوئر سندھ کے سرپرست یونس القادری، ناظم مشتاق احمد قائم خانی، سید مبشر علی شاہ اور منہاج القرآن کے مرکزی اسکالر علامہ محمود مسعود، علامہ محمد سرفراز قادری، باجی نسرین جمشید اور بڑی تعدار میں خواتین و حضرات نے بھی شرکت کی۔
حریک منہاج القرآن حیدرآباد کے انتہائی وفادارو مخلص کارکن اور شیخ الاسلام کے فیض یافتہ اور 35 سال سے منہاج القرآن کے تاحیات رفیق محمد یونس القادری انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے محمد یونس القادری کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ کورسز کے زیرِاہتمام اور منہاج ویمن لیگ حیدرآباد کی کاوشوں سے حیدرآباد پریس کلب میں 10 روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز جاری ہے۔ کورس میں علامہ محمود مسعود اور علامہ سرفراز قادری کے لیکچرز ہو رہے ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی زونل نگران سندھ محترمہ عائشہ مبشر اور ڈائریکٹر الھدایہ محترمہ صائمہ نور نے خواتین شرکاء کو لیکچرز دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت کے شعبہ کورسز کے زیرِاہتمام حیدرآباد پریس کلب میں 10 روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کا اغاز 24 ستمبر 2021ء کو ہوا۔ کورس میں شہر بھر سے اساتذہ کرام، علماء، اسکالرز، وکلاء، طلباء اور کاروباری شخصیات کے علاوہ گریجویٹس مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ کورس میں نظامت تربیت کے علامہ محمود مسعود قادری اور علامہ محمد سرفراز قادری علم التجوید مع عملی مشق، عربی گرائمر، ترجمۃ القرآن اور فن خطابت کی تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام پریس کلب میں منعقدہ ایک روزہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ تمام کارکنان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیئے گئے ویژن کے مطابق زندگی کے ہر شعبہ میں دینی، سماجی اور فلاحی خدمات انجام دیں اور پاکستان کو علم و امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا فریضہ سرانجام دیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حیدرآباد کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ نایاب انصاری کی سرپرستی میں کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے پہلے مرحلے میں لیاقت کالونی میں جراثیم کُش اسپرے کی گئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں چوڑی پاڑا، گوشالہ، نورانی بستی، پریٹ آباد اور کالی موری میں جراسیم کش اسپرے کی جا رہی ہے۔ اہل علاقہ نے اس وبا کے خاتمے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کے مصطفوی کارکنان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔ اس مہم کی ٹیم کے لیڈر نایاب انصاری کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی بدولت یہ کام ممکن ہوا۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ ہندو دھرم شالا لاڑکانہ کا وزٹ کیا۔ دھرم شالا پہنچنے پر ہندو پنچائیت کونسل لاڑکانہ کی چیئرمین محترمہ کلپنا دیوی ایڈووکیٹ اور رجند کمار کند نانی اور پنچائیت کے ممبران نے وفد کا بھرپور استقبال کیا۔ انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد میں سید امجد علی شاہ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، تنویر ہمایوں اور قیصر اقبال شامل تھے۔ ہندوؤں کے مقدس مقام دھرم شالا کو ہولی تہوار کے موقع پر شر پسند عناصر نے نذر آتش کر دیا تھا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.