سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان عوامی تحریک کے پیش کردہ 8 نکات پر عمل کرلیا جائے تو ملکی خزانے کو سالانہ 4 ہزار ارب روپے کا فائدہ ہوگا جسے کوئی فرد رد نہیں کرسکتا۔ اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ کے پہلے نکتے کو بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اخراجات میں کٹوتی کی جائے اور صرف وفاقی و صوبائی اسمبلیوں کے اخراجات میں 50 فیصد کٹوتی کردی جائے تو ملکی خزانے کو سالانہ 7 ارب 65 کروڑ روپے بچتے ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے سیکر ٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ جیسا مخلص، درد مند اور انتھک محنت کرنے والا لیڈر میسر ہو تو کرہ ارضی پر ملک حاصل کرنا بھی ممکن ہو جاتا ہے اور اگر قیادت کا بحران رہے تو 66 سال بعد بھی ملکی بقا ہی سب سے بڑا مسئلہ رہتا ہے۔ پاکستان میں کسی بھی حکمران نے اداروں کے استحکام پر توجہ نہیں دی۔ فرد کو طاقتور اور سیاسی پارٹیوں پر مخصوص خاندانوں کی اجارہ داری قائم رکھنے پر توانائیاں خرچ کی گئیں۔ قرارداد پاکستان کا مقصد صرف علیحدہ ریاست حاصل کرنا نہ تھا بلکہ ایک ایسا آزاد اور خود مختار ملک حاصل کرنا تھا جس میں مسلمان اپنے عقائدکے مطابق اندرونی اور بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر عمل کر سکیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے جو موجودہ حکمرانوں میں نہیں ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بدامنی کا ذمہ دار کون ہے، امن کے لئے کی جانے والی کاوشیں کامیاب نہ ہو سکیں، اس ملک میں جانوں کے ضیاع کی رفتار بڑھتی جارہی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے منصوبے بنے، آپریشن بھی ہوئے مگر افسوس اس سنگین نوعیت کے مسئلے کے مستقل حل کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں اپنائی گئی۔
اسلام آباد : ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ آئمہ کرام اس بات پر متفق ہیں کہ اسلامی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے باغی ہیں، بغاوت ترک کرنے تک ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، قتل و غارت کے دوران مذاکرات اللہ اور رسول کے احکامات کے خلاف ہیں، شہریوں اور فوجیوں کا قتل عام کرنے والوں کو طاقت کے ذریعے کچل دینا چاہئے۔ سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی پالیسی نہیں۔
NIDM کے تحت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عین الحق بغدادی نے شرکت کی۔ اس ٹریننگ میں 80 فیصد گورنمنٹ آفیسرز کی شرکت تھی جبکہ 20 فیصد لوگ NGO's سے تھے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات اور اس کے نتائج سے متعلق جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوگیا، سیاستدان عوامی مسائل کیلئے کام نہیں کرتے، کرپٹ سیاستدان آمریت کو دعوت دیتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی دونوں جماعتیں کرپٹ ہیں جو اقتدار کسی کو دینا نہیں چاہتیں، مسائل کا حل موجودہ نظام کے خاتمے اور انقلاب میں ہے، بدعنوان حکمرانوں سے اس ملک کو آزاد کرانا ہوگا۔
ویٹی کن سٹی انٹرفیتھ کونسل کی کمیونٹی آف سینٹ اگیڈیو کے صدر پروفیسر مارکو امپاگلیازو اور میڈم ویریلیا مارتانو سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی اسلام آباد سرینا ہوٹل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر پاؤل بھٹی چیئرمین آل پاکستان کرسچئن الائنس و سابقہ وفاقی وزیر انٹرفیتھ ہارمنی ڈاکٹر عابد رؤف اور پروفیسر قبلہ ایاز بھی موجود تھے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ نکلنے کے لئے تیار ہوں۔ قوم کو جلد خوشخبری ملے گی اور استحصالی نظام کا خاتمہ ہو گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اس وقت پارلیمنٹ میں عوام کی آواز بن کر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منکرین ختم نبوت کے لئے تاجدار گولڑہ حضرت پیر مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی سیف جلی چلتی رہے گی اور تاجدارگولڑہ پیر مہر علی شاہ کا فیضان پوری امت کے لئے تاقیامت جاری و ساری رہے گا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو قوم کے مفاد میں بڑی سے بڑی طاقت کے سامنے کلمہ حق کہنے کی جرات رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی صورت میں قوم کو ایک جرات مند اور حقیقی قیادت میسر آچکی ہے، اب ہر پاکستانی پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ اگر حقیقی تبدیلی چاہتا ہے تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہو کر انقلاب کی راہ کا مسافر بن جائے۔
شام میں حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار اقدس پر حملہ کی ناپاک جسارت کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام آبپارہ چوک میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ اس انسانیت سوز واقعہ کے خلاف خواتین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور حکومت شام سے مقدس ہستیوں کی ناموس پر حملہ کرنے کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت ترین کارروائی کے مطالبات درج تھے۔
شام میں حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اور صحابی رسول حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزارات مقدسہ پر حملوں اور بےحرمتی کی ناپاک جسارت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیر اہتمام آبپارہ چوک میں امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام کمیونٹی سنٹرکراچی کمپنی اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 300 مستحق خاندانوں میں روز مرہ گھریلو اشیاء پر مشتمل رمضان پیکج تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل اسلام آباد کی رہنما سیدہ فردوس اور دیگر خواتین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس سیمینار میں ملک کی نامور شخصیات، دانشور اور تمام مذاہب کے سرکردہ راہنماؤں کو اظہار خیال کی دعوت دی گئی۔ انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو بھی مدعو کیا گیا۔ جبکہ دیگر مقررین میں چرچ آف پاکستان کے ممتاز مسیحی راہنما بشپ عرفان جمیل بشپ آف لاہور، ہندو راہنما پاکستان ہندو کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر رمیش کمار، ایم این اے، سکھ راہنما سردار شام سنگھ، صدر پاکستان سنگھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی، سردار پرمجیت سنگھ، پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، وی سی پشاور یونیورسٹی، علامہ زبیر احمد ظہیر اور دیگر شامل تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو صرف بدامنی کہنا بددیانتی ہے، پانچ سال صرف اپنے مفادات کے لئے قانون سازی ہوتی رہی،کراچی سانحہ سے ثابت ہو گیا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس دہشت گردی سے نبٹنے کا نہ حوصلہ ہے اور نہ ہی کوئی لائحہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان عوامی تحریک دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کر تی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی جہدوجہد کی بدولت قوم میں آئین کا شعور پیدا ہوا۔الیکشن کمیشن کے تجویز کردہ فارم کی حمایت کر تے ہیں لیکن وہ دس روز سے صدرمملکت کی منظوری کا منتظر پڑا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.