سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عظیم علمی و روحانی شخصیت اپنے دادا جان حضرت فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ، اپنی دادی جان حضرت خورشید بیگم رحمۃ اللہ علیہا, نانا جان الحاج مہر غلام محمد رحمۃ اللہ علیہ اور چچا جان محمد جاوید القادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔
منھاج انسٹیٹیوٹ آف قرأت اینڈ تحفیظ القرآن دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ صدر میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ختم شریف کے بعد علامہ غلام ربانی تیمور شھید کے بلندئِ درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس دعائیہ تقریب میں الحاج محمد صبغت اللہ قادری صاحب نے سرپرستی فرمائی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ حضرتِ فرید ملت رحمہ اللّٰہ نے اپنے جگر گوشہ کی تربیت کچھ اس انداز میں فرمائی کہ وہ ’’ الولد سرٌ لابیہ‘‘ کا مصداق ہیں۔
حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 50ویں عرس مبارک کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے صالح بندوں کیلئے صالح اسباب پیدا فرماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرتِ فرید ملت نے اپنے جگر گوشہ کی تربیت کچھ اس انداز میں فرمائی کہ وہ ’’الولد سرٌ لابیہ‘‘ کا مصداق ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع جھنگ کے زیرِاہتمام 19 فروری 2023 بروز اتوار بعد نمازِ مغرب حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 72 ویں سالگرہ کا پروقار اور عظیم الشان پروگرام اُنکی جائے ولادت القادریہ جھنگ میں منعقد ہوا۔
حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 49ویں عُرس مُبارک کی تقریب کا آغاز چادرپوشی سے ہوا۔ اس موقع پر مزار اقدس حضرت فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے منتظمین، تحریک منہاج القرآن کے قائدین اور منہاج القرآن جھنگ کے قائدین کی طرف سے مزار اقدس پر چادریں چڑھائی گئیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آبائی گھر دارالفرید القادریہ جھنگ میں آپ کی 71ویں سالگرہ پر سالانہ قائد ڈے تقریب 19 فروری 2022ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ الحاج صبغت اللہ قادری نے کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے معززین نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ صدر بستی صالح شاہ ملحقہ دربار عالیہ فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا، قائد ڈے تقریبات کا آغاز نماز فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا، اس موقع پر دربار فرید ملت پر حاضری دی گئی۔ یہاں شیخ الاسلام کی درازی عمر اور صحت کے لیے دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن شورکوٹ جھنگ کے زیراہتمام استحکام پاکستان نظام المدارس کانفرنس27 ستمبر 2021ء کو ولی مارکی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نظام المدارس پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر، نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس قادری، علامہ محمد خلیل حںفی، منہاج القرآن کی تنظیمات کے رہنماء قاری ریاست علی چدھڑ سمیت دیگر مرکزی قائدین نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم سے استحکام پاکستان کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48ویں عرس مبارک کی سالانہ تقریب جھنگ میں ان کے مزار اقدس پر منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے کی جبکہ مختلف علماء و مشائخ اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی عرس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ علامہ غلام ربانی تیمور نے عرس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فریدالدین قادری کی زندگی پر روشنی ڈالی۔
دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے شرکاء سے اظہار خیال بھی کیا۔
منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت اینڈ تحفیظ القرآن برائے طلباُ و طالبات دارالعلوم فریدیہ قادریہ بستی صالح شاہ جھنگ صدر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت الحاج صاحبزادہ صبغت اللہ قادری کر رہے تھے جبکہ آرگنائزر علامہ عبدالقدیر قادری تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آبائی گھر دارالفرید القادریہ جھنگ میں آپ کی 70ویں سالگرہ پر سالانہ قائد ڈے تقریب 19 فروری 2021ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ الحاج صبغت اللہ قادری نے کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے معززین نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
عدنان جاوید مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر دارالعلوم فریدیہ قادریہ بستی صالح شاہ جھنگ صدر میں قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت الحاج صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے کی۔ تقریب میں صاحبزادہ محمد طاہر قادری، دارالعلوم فریدیہ قادریہ کے طلبہ و طالبات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ عدنان جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور آقا دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا جس کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی اور بخشش کیلئے دعا کی گئی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 47واں سالانہ عرس مبارک بستی لوہلے شاہ جھنگ میں صاحبزادہ صبغت اللہ قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ عرس تقریبات کے چیف آرگنائزر ڈائریکٹر دارالعلوم فریدیہ قادریہ علامہ عبدالقدیر تھے۔ عرس تقریب میں صاحبزادہ محمد طاہر قادری اور جھنگ شہر سے علماء مشائخ نے بھی شرکت کی۔ کرونا وائرس کے باعث تقریب میں لوگوں کی شرکت کو محدود رکھا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.