سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شورکوٹ (جھنگ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت اینڈ تحفیظ القرآن برائے طلباُ و طالبات دارالعلوم فریدیہ قادریہ بستی صالح شاہ جھنگ صدر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام کے بھانجے صاحبزادہ محمد طاہر قادری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام شہرقائد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب مؤرخہ 27 فروری 2020ء کو جگر مارکی میں منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما راجہ زاہد محمود، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال، میاں عبدالقادر، سجادہ نشین آستانہ عالیہ ماہنی شریف صاحبزادہ خواجہ سلیمان قمر قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، علامہ عبدالقدیر قادری اور ضلع جھنگ کے مشائخ و علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع جھنگ کے دیرینہ رفیق محمد رمضان کے چھوٹے بھائی محمد حفیظ اللہ انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکز میں ادا کی گئی اور چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جنازہ کی امامت کرائی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کارکنان اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 46واں سالانہ عرس مبارک بستی لوہلے شاہ جھنگ میں منعقد ہوا۔ عرس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن علماء کونسل کے سینئر رہنما علامہ سید ہدایت رسول شاہ نے کہا کہ اولیاء اللہ انسانیت سے محبت کی وجہ سے سر بلند ہیں۔ نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئیر رفیق نجم نے کہا کہ ڈاکٹر فرید الدین قادری اپنے وقت کے جید عالم، صاحب تقویٰ، انسانیت سے محبت رکھنے والے ایک صوفی منش بندہ خدا تھے اور اعلیٰ صلاحیت کے طبیب تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب مؤرخہ 23 فروری 2019ء کو دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں منعقد ہوئی، جس میں صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری مہمان خصوصی تھے۔ علامہ عبدالقدیر قادری، صاحبزادہ الحاج محمد طاہر قادری، تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے علاوہ طلباء دارالعلوم فریدیہ قادریہ بھی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جھنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الاراء تصنیف و قرآنی علوم کا ذخیرہ ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی 13 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 13 فروری 2019ء کو جھنگ کا دورہ کیا، دورے میں انہوں نے قائد ڈے کی تقریب قرآنی انسائیکلوپیڈیا تقریب رونمائی میں شرکت کی، جس کے بعد انہوں نے فرید ملت حضرت ڈاکٹر فریدالدین قادری کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ فریدیہ صاحبزادہ صبغت اللہ قادری بھی آپ کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام دارالعلوم فریدیہ جھنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی محفل و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری تحریک منہاج القرآن جھنگ کے قائدین نے محفل میں خصوصی شرکت کی۔ محفل میں دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ کے طلباء بھی شریک ہوئے۔ مقررین کے اظہار خیال کے بعد شیخ الاسلام کی صحت کاملہ و تندرستی اور سلامتی کے لیے دعائیں کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت، محسن تحریک حضرت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک یکم جولائی 2018ء کو جھنگ صدر بستی لوہلے شاہ میں منعقد ہوا۔ عرس تقریبات کی صدارت متولی دربار فریدملت و آستانہ عالیہ صاحبزادہ محمد صبغت اللہ قادری نے کی۔ مرکز سے جواد حامد، عدنان جاوید، سید امجد علی شاہ، علامہ جمیل احمد زاہد، شہزاد رسول قادری حاجی محمد اسحاق، سہیل احمد رضا اور دیگر قائدین کے وفد نے بھی عرس تقریبات شرکت کی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، فریدِ ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 42 ویں عرس مبارک کی تقریب 21 جولائی 2016 کو دارالعلوم فریدیہ قادریہ، ملحقہ درباد فریدِ ملت جھنگ صدر میں ہوئی۔ عرس کے موقع پر ’فرید ملت سیمینار‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان بھر سے مشائخ عظام اور علمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی اسلام، پاکستان اور شعبہ طب کیلئے انجام دی گئی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
متاثرین سیلاب گڑھ موڑ، احمدپور سیال کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جماعت ضلع جھنگ کے ہیڈ کوآرٹر پر اتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکی۔ سیلاب زدگان نے اپنے غم بھلا کر آج تحصیل احمد پور سیال میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی سمندر جمع کر دیا ہے۔ آج اس دھرتی پر انقلاب کا جو منظر میں دیکھ رہا ہوں، یہ ظالموں اور جابروں کے بت پاش پاش کر دے گا۔
ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عظیم الشان فرید ملت سیمینار جھنگ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پیر خلیل الرحمن چشتی نے کی۔ علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کارکنان اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام جھنگ میں منہاج یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا اور ٹورنامنٹ کے تمام پول میچز چک نمبر 269 ہائی سکول کے گراؤنڈ میں ہوئے۔ منہاج یوتھ لیگ کے صدر بلال مصطفوی اور ممبر قومی اسمبلی جھنگ شیخ وقاص اکرم فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک بستی صالح شاہ جھنگ میں ہوا۔ عرس تقریب مزار اقدس کے سامنے جامعہ فریدیہ قادریہ میں منعقد کی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.