سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القران تلمبہ ضلع خانیوال کے سرپرست حاجی محمد اشرف روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ وہ جمعرات کو شھدائے ماڈل ٹاؤن ریلی میں شرکت کے بعد سینئر تحریکی، محمد نواز ہمجانہ کے ساتھ میاں چنوں سے تلمبہ واپس جا رہے تھے کہ راستے میں دونوں روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوئے، بعدازاں انہیں نشتر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم حاجی محمد اشرف جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔
منہاج گرلز کالج خانیوال میں 21 مارچ 2021ء کو تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون کا گرینڈ زونل اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون کے نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون کے نائب ناظم چوھدری جاوید اشرف وڑائچ، راؤ محمد اسحاق خان، ممتاز حسین نون، مخدوم شہباز شاہ ھاشمی، صاحبزادہ محمد اسلم صابری، رانا گلزار احمد، رانا محمد ظاھرالقادری، غلام قادر خان سرانی، محمد علی، نور احمد سہو، چوھدری محمد فاروق، پروفیسر جاوید اختر زواری اور ڈاکٹر رفیق احمد بھٹہ سمیت جنوبی پنجاب کے 23 اضلاع سے تحریک منہاج القرآن اور اس کی ذیلی تنظیمات کے 250 عہدیداران اور وفود شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خانیوال میں بین الاقوامی تعلیمی سہولیات اور معیار کے حامل منہاج کالج برائے خواتین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آپ نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن کی طرف سے منہاج گرلز کالج جنوبی پنجاب کی بہنوں اور بیٹیوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔
منہاج القرآن خانیوال کے زیراہتمام چک 79-10R میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، ملک بشیر اعوان، قاضی فیض الاسلام، محمد اقبال خان، راؤ عارف رضوی، راجہ مظہر قادری، معین قادری و دیگر قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔
خانیوال میں سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور و دیگر مقامی قائدین و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی ساتویں نشست کا اہتمام مورخہ 16 اگست 2011ء بروز سوموار کو ہوا۔ جس میں علامہ محمد شکیل ثانی نے رمضان اور انفاق فی سبیل اللہ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.